50

ایس او پیز کی خلاف ورزی کے خلاف کارروائیاں شروع کی جائیں ، اسد عمر

Spread the love

اسلام آباد (صرف اردو آن لائن نیوز) اسد عمر

این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کی سربراہی میں اجلاس میں ایس او پیز کی

خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں شروع کی جائیں گی۔بدھ کو نیشنل

کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر میں اسد عمر کی زیر صدارت اجلاس ہوا ۔ شرکاء نے

کہاکہ اگر ایس او پیز پہ عمل در آمد میں بہتری دیکھنے میں نہیں آتی تو این سی او

کے پاس کے پاس کوئی چارہ نہیں ہوگا کہ سخت اقدامات کئے جائیں گے۔این سی او

سی کے پاس مختلف سیکٹرز کو بند کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہو گا۔ این

سی او سی کے صبح کے اجلاس میں تمام چیف سیکرٹریوں کے ساتھ بڑھتے ہوئے

کورونا کیسز کے لئے منعقد ہوا۔جس میں بتایاگیاکہ کورونا کے باعث اموات کی

تعداد بھی بڑھ رہی ۔ تمام صوبوں کے چیف سیکرٹریز، نے ایس او پیز کو سختی

سے نافذ کرنے کا کہا،ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر سخت کاروائی عمل میں

لائی جائے گی۔اجلاس میں کہاگیاکہ ٹرانسپورٹ ، مارکیٹوں ، شادی ہالز ،

ریسٹورانٹس، عوامی اجتماعات میں خطرہ زیادہ ہے، ماسک پہننے اور سماجی

فاصلے کو یقینی بنانا ہوگا۔ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف

کاروائیاں شروع کی جائیں گی۔

اسد عمر

صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے ٹی وی مباحثے میں ٹرمپ کو ’مسخرہ‘ کہہ دیا

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں