49

کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کیلئے دباؤ پر سندھ پولیس دلبرداشتہ ، آرمی چیف کا تحقیقات کا حکم

Spread the love

اسلام آباد (صرف اردو آن لائن نیوز ) آرمی چیف تحقیقات حکم

بلاول بھٹو کی پریس کانفرنس کے بعد آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کیپٹن

صفدر کی گرفتاری کے حالے واقعے کی فوری تحقیقات کا حکم دے دیا آئی ایس

پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کراچی میں

پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما کیپٹن(ر)صفدر کی گرفتاری کے لیے پولیس پر

دباؤ ڈالنے کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔ منگل کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ

(آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کراچی واقعے کا

نوٹس لیتے ہوئے کور کمانڈر کراچی کو تفتیش کر کے جلد از جلد رپورٹ پیش

کرنے کی ہدایت کردی۔آرمی چیف نے کور کمانڈرکویہ بھی ہدایت کی کہ حالات کا

جائزہ لے کر حقائق سامنے لائے جائیں ۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کوٹیلی فون بھی کیا۔ترجمان

بلاول ہاؤس کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بلاول بھٹو زرداری

سے کراچی واقعے پر تبادلہ خیال کیا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری نے

آرمی چیف کی جانب سے کراچی واقعے کا فوری نوٹس لینے پر ستائش کا اظہار

کیا۔بلاول نے کراچی واقعے پر فوری شفاف انکوائری کی ہدایات دینے پر آرمی

چیف کو سراہا۔

آرمی چیف تحقیقات حکم

صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے ٹی وی مباحثے میں ٹرمپ کو ’مسخرہ‘ کہہ دیا

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں