60

کیپٹن (ر) صفدر گرفتاری, دباؤ پر سندھ پولیس دلبرداشتہ

Spread the love

کراچی (صرف اردو آن لائن نیوز ) سندھ پولیس دلبرداشتہ

مسلم لیگ ن کے رہنماکیپٹن ریٹائرڈ صفدر پر مقدمے اور انکی گرفتاری کیلئے

پولیس حکام پر دباؤ کے معاملے پر آئی جی سندھ سمیت اعلیٰ پولیس افسران نے

چھٹیوں پر جانے کا فیصلہ کرلیا اور اس سلسلے میں درخواستین دے دیں۔ چھٹی پر

جانے والون میں آئی جی سندھ، ایڈیشنل آئی جی کراچی، ایڈیشنل آئی جی اسپیشل

برانچ اور متعدد ڈی آئی جیز شامل ہیں۔ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ عمران یعقوب

منہاس نے اپنی چھٹیوں کی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ کیپٹن(ر)

صفدرکے خلاف ایف آئی آرکے واقعے میں پولیس افسران کو بے عزت کیا گیا اور

ایف آئی آر کے معاملے میں افسران سے ناروا رویے پر تمام پولیس افسران کو

دھچکا لگا۔عمران یعقوب نے لکھا ہے کہ دباؤ کے اس ماحول میں پیشہ وارانہ

فرائض کی انجام دہی مشکل ہے، اس دباؤ سے نکلنے کیلیے مجھے 60 روز کی

رخصت درکار ہے۔آئی جی سندھ نے بھی اپنی درخواست مین اسی طرح کا موقف

بیان کیا ہے بعد ازاں چھٹی کی درخواست دیکرآئی جی سندھ رخصت پر چلے گئے۔

ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ کراچی عمران منہاس بھی صورتحال سے دلبرداشتہ

ہیں، انہوں نے دو ماہ کی چھٹی کی درخواست دیدی ہے۔انہوں نے اپنی درخواست

میں کہا ہے کہ تمام افسر کل سے صدمے میں ہیں، ایسے ماحول میں کام نہیں کر

سکتا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کے دیگر کئی افسروں کے بھی رخصت پر جانے

کا امکان ہے۔ایڈیشنل آئی جی عمران یعقوب منہاس نے اپنی درخواست میں تحریر

کیا ہے کہ سندھ پولیس کے کام میں بے جا مداخلت ہوئی ہے۔ پولیس افسران اور

ملازمین اس واقعے سے دل برداشتہ اور افسردہ ہوئے ہیں، ان حالات میں مزید کام

نہیں کر سکتا۔

سندھ پولیس دلبرداشتہ

صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے ٹی وی مباحثے میں ٹرمپ کو ’مسخرہ‘ کہہ دیا

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں