41

فرانسیسی استاد کا سرقلم کرنے والے نوجوان کا سعودی مخالف ٹوئیٹ

Spread the love

پیرس (صرف اردو آن لائن نیوز) فرانسیسی استاد سرقلم

فرانس کے دارالحکومت پیرس کے نواح میںایک استاد کا سرقلم کرنے والا چیچن

نوجوان ماضی میں اپنے ٹویٹر اکائونٹ پر سعودی عرب کے خلاف بھی لکھتا رہا

تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق13 ستمبر کوعرب ٹی وی کو ایک ٹویٹ تھریڈ کے

اسکرین شاٹس موصول ہوئے تھے۔یہ ٹویٹس عنزروف کے مذکورہ اکائونٹس سے

پوسٹ کی گئی تھیں۔اس میں سعودی عرب، اس کی قیادت اور ان کی حمایت کرنے

والے ممالک کے خلاف عبارت درج تھی۔اس کے علاوہ اس نے سعودی عرب کے

مرحوم فرماں روا شاہ فہد بن عبدالعزیز کی برطانیہ کی ملکہ ایلزبتھ دوم اور ان کی

والدہ ملکہ ایلزبتھ کے ساتھ تصویر پوسٹ کی تھی مگر ان دونوں شاہی خواتین کے

چہروں کو چھپا دیا گیا تھا۔اس نے سعودی عرب کے بارے میں تند وتیز الفاظ میں

عبارت لکھی تھی اور اس کو اقوام متحدہ سمیت مختلف ممالک، عالمی اداروں اور

تنظیموں کے ساتھ تعاون پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور یہ لکھا کہ اس نے بدعقیدوں

کے ساتھ اتحاد قائم کیا تھا،جہاد کو ترک کردیا،افغانستان میں طالبان اور عراقیوں

کے خلاف جنگ میں صلیبیوں سے اتحاد قائم کیا تھا۔اس کی اس اشتعال انگیز

تحریر پر بعض صارفین نے سخت ردعمل کا اظہار کیا تھا۔مہدی عیسی نامی ایک

صارف نے لکھاکہ اللہ کا خوف کھا، اللہ نے جو کچھ کہا ہے اور جس پر نبی اکرم

صلی اللہ علیہ وسلم عمل پیرا رہے اور جو کچھ آپ ۖ نے فرمایا،اس کو سیکھو۔

فرانسیسی استاد سرقلم

صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے ٹی وی مباحثے میں ٹرمپ کو ’مسخرہ‘ کہہ دیا

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں