50

بھول جائیں کیپٹن (ر) صفدرکوکس نے گرفتارکیا ان کا جرم دیکھا جائے، شبلی فراز

Spread the love

پشاور(صرف اردو آن لائن نیوز) کیپٹن (ر) صفدر گرفتار

وفاقی وزیراطلاعات ونشریات سینیٹرشبلی فرازنے کہا ہے کہ کیپٹن (ر)

صفدرکوکس نے گرفتارکیا اسے بھول جائیں، ان کا جرم دیکھا جائے۔پشاورمیں

صوبائی وزیرشوکت یوسفزئی کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران شبلی فراز نے

مولانا فضل الرحمان پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے رٹ لگا

رکھی ہے کہ یہ اسمبلی جعلی ہے، مولانا فضل الرحمان جس اسمبلی کو جعلی

کہتے ہیں اسی سے صدربننے کی کوشش کی، وہ طویل عرصہ کشمیرکمیٹی کے

چیئرمین رہے لیکن اس کاز کیلئے کیا کیا؟۔شبلی فرازنے کہ اکہ ایک نوسربازخود

کو بیمار بنا کرملک سے باہرچلا گیا، نوازشریف قانون سے بالاتر نہیں ، انہیں

واپس آکر جواب دینے چاہئیں، نوازشریف کی واپسی کیلئے حکومت اقدامات

کریگی، انہیں واپس لاکر عام جیل میں ڈالیں گے۔ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی گرفتاری

پرشبلی فراز نے کہا کہ قائداعظم کے مزار پر ہلڑبازی کوئی برداشت نہیں کرسکتا،

کیپٹن (ر) صفدرنے پاکستان اورعوام کی توہین کی ہے اس لیے وہ گرفتارہوئے،

انہیں کس نے گرفتارکیا اسے بھول جائیں، ان کا جرم دیکھیں اوراس کا سیاست سے

کوئی تعلق نہیں۔

کیپٹن (ر) صفدر گرفتار

صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے ٹی وی مباحثے میں ٹرمپ کو ’مسخرہ‘ کہہ دیا

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں