51

گلبدین حکمت یار کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات ، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

Spread the love

اسلام آباد (صرف اردو آن لائن نیوز) گلبدین شاہ محمود ملاقات

حزب اسلامی افغانستان کے سربراہ گلبدین حکمت یار نے وفد کے ہمراہ وزارتِ

خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی جس میں دوران

ملاقات پاک افغان دو طرفہ تعلقات، افغانستان میں قیام امن کے لیے جاری بین

الافغان مذاکرات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ پیر کو وزیر

خارجہ نے حزب اسلامی افغانستان کے سربراہ گلبدین حکمت یار اور ان کے وفد

کو وزارت خارجہ آمد پر خوش آمدید کہا ۔ گلبدین حکمت یار نے کہاکہ پاکستان، کو

ہم اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں ۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ خطے کا امن و

استحکام، افغانستان میں مستقل امن سے مشروط ہے ،پاکستان، خلوص نیت کے

ساتھ افغان امن عمل میں اپنا مصالحانہ کردار ادا کر رہا ہے اور آئندہ بھی کرتا رہے

گا ۔ انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان نے واضح طور پر کہا تھا کہ افغان

مسئلے کے دیرپا حل،کا واحد راستہ، افغانوں کو قابل قبول سیاسی مذاکرات ہیں

،ہمیں خوشی ہے کہ آج عالمی سطح پر ، پاکستان کے موقف کو سراہا جا رہا ہے ۔

انہوںنے کہاکہ بین الافغان مذاکرات، کی صورت میں افغان قیادت کے پاس،

افغانستان میں امن کی بحالی کا ایک نادر موقع ہے ۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ

پاکستان، افغانستان سمیت خطے میں قیام امن کیلئے اپنی کاوشیں جاری رکھے گا ۔

سیکرٹری خارجہ سہیل محمود، افغانستان کے لیے پاکستان کے نمائندہ خصوصی

ایمبیسڈر محمد صادق بھی اس ملاقات میں موجود تھے۔

گلبدین شاہ محمود ملاقات

صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے ٹی وی مباحثے میں ٹرمپ کو ’مسخرہ‘ کہہ دیا

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں