مریم نواز 45

پرجوش استقبال پر اہل کراچی کی مشکور ہوں: مریم نواز

Spread the love

کراچی(صرف اردو آن لائن نیوز)سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے پرجوش استقبال کرنے پر کراچی کے عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔ایک بیان میں مریم نواز نے کہا کہ عوام کا ووٹ چوری ہوا، عوام نے ووٹ دیا کسی اور کو، نکلا کسی اور کے نام پر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومتیں عوام کی مرضی سے آئیں گی اور عوام ہی کی مرضی سے جائیں گی۔ن لیگی رہنما نے یہ بھی کہا کہ کسی اور کے پاس عوام کے اس حق پر ڈاکا ڈالنے کا اختیار نہیں۔

مریم، صفدر کی مزار قائد میں ہلڑ بازی تقدس پامال

انہوں نے کہاکہ حکومت کی نااہلی نے عوام کا برا حال کردیا، کوئی بھی متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکا۔مریم نواز نے کہا کہ اپوزیشن کو تاخیر ہوگئی، عوام آگے نکل گئے ہیں، ہم ان کی صحیح ترجمانی نہیں کر سکے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اس چیز کو سمجھ گئی ہے، ہم پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم پر اکٹھے ہوئے ہیں۔

مریم نوازنے کہاکہ کہا کہ پی ڈی ایم عوامی جذبات کی ترجمانی کررہی ہے، حکومت گوجرنوالہ جلسے سے ہل چکی ہے۔عمران کہتے ہیں گھبرانا نہیں مگر صرف عوام کی تکلیفیں دیکھ کر گھبراتے ہیں، عوام کو فاقے کرتا دیکھ کرہمارے دل گھبرارہے ہیں۔

معیاری اور نایاب اردو کتب پڑھنے اور داونلوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو اپنی ترجیحات بدلنا ہوں گی، ہماری تحریک ووٹ کوعزت دلانے تک جاری رہے گی۔انہوں نے کہاکہ ہمارا بیانیہ اصولوں اور آئین کی حکمرانی کے لیے ہے، کراچی کے عوام نے امیدوں سے بڑھ کراستقبال کیا۔

مریم نواز نے کہا کہ کراچی کے عوام نے عزت، محبت اور شفقت دی ساری زندگی کراچی کے عوام سے جڑگئی ہوں۔

پرجوش استقبال مریم نواز پرجوش استقبال مریم نواز

اپنا تبصرہ بھیجیں