36

کورونا وائرس، سترہ مریض چل بسے

Spread the love

اسلام آباد (صرف اردو آن لائن نیوز) کورونا وائرس

ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 9 ہزار 174 ہوگئی ، گزشتہ

24 گھنٹوں میں 17 افراد کورونا کے باعث جان سے ہاتھ دھوبیٹھے۔نیشنل کمانڈ

اینڈ آپریشن سینٹرکے تازہ اعداد وشمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا

کے641 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھرمیں مجموعی کیسز کی

تعداد 3 لاکھ 22 ہزار 452 ہوگئی۔این سی او سی کے مطابق فعال کیسز کی تعداد میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد فعال کیسز کی تعداد

9 ہزار 174 رہ گئی جبکہ اب تک کورونا وائرس میں مبتلا 3 لاکھ 6 ہزار 640

مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 17 اموات رپورٹ

ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 6 ہزار 638 ہوگئی۔سندھ میں

مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 41 ہزار 474 ، پنجاب میں ایک لاکھ ایک ہزار

425، خیبرپختونخوا 38 ہزار 565 ، اسلام آباد میں 17 ہزار 913، بلوچستان میں 15 ہزار 644 ، ا?زاد کشمیر 3 ہزار 398 اورگلگت بلتستان میں 4 ہزار

033 تعداد ہوگئی۔

صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے ٹی وی مباحثے میں ٹرمپ کو ’مسخرہ‘ کہہ دیا

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں