آج کا دن 54

آج کا دن کیسا رہے گا

Spread the love

آج کا دن

حمل
اس ہفتے غیر متوقع جگہ سے رقم کا حصول ممکن ہو سکے گا، جس سے عرصہء دراز کی مالی تنگ دستی سے نجات ملے گی جو لوگ روزگار میں تبدیلی کرنا چاہتے ہیں وہ اﷲ پاک کا نام لے کر قدم اٹھائیں، ان شاء اﷲ، اس میں کامیابی ملے گی۔ ان دنوں پرائز بانڈ کی خریداری کرنا بھی بڑا اچھا رہے گا اور سفر کا بند خانہ بھی اب کھل چکا ہے۔ چانس لگ سکتا ہے۔
ثور
آپ کو بالکل بھی گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ آپ کو ایک اچھے وقت کا سامنا ہے اور جس بھی طرف سے امید لگا رکھی تھی وہ بھی پوری ہوگی۔ اس وقت رکاوٹیں دُور ہوتی چلی جا رہی ہیں، مگر آپ ہیں کہ مسلسل سستی اور لاپروائی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ بھائی قسمت بار بار ساتھ نہیں دیتی۔ اب رسک لے کر قدم اٹھا سکتے ہیں۔ اﷲ مہربانی فرمائیں گے۔
جوزہ
کسی مسئلے میں کچھ تو ہے جو آپ اس اچھے وقت میں بھی فائدہ نہیں اٹھا سکتے۔ اس لئے آپ استخارے کی مدد لازمی لیں تاکہ اندازہ ہو سکے کہ کس مقام پر غلطی ہوئی ہے۔ پھر فوری اصلاح بھی کریں۔ آپ کے اندر کا انسان اچھا ہے۔ اچھی نصیحت بھی کرتا ہے، مگر شاید شیطان آپ کے دماغ پر زیادہ زوردارطریقے سے حاوی ہوتا ہے۔ آپ حسبنا اﷲ و نعیم الوکیل کا ورد کیا کریں۔
سرطان
آپ اندازے سے کام نہ کریں۔ اب تجربے کرنے کا وقت نہیں ہے۔ آپ صرف وہ کام کریں، جس پر آپ کی بحکم اﷲ گرفت مضبوط ہو اور اب زندگی کو کسی اور انداز سے دیکھیں، جس سے اﷲ راضی رہے۔ رب راضی تو پھر جگ راضی یہ یاد رہے، اس ہفتے آپ توبہ کرلیں اپنے دل کے تمام فضول معاملات سے۔ تو پھر دیکھیں کیا ہوتا ہے۔
اسد
آپ کو مالی طور پر جن مشکلات کا سامنا تھا۔ وہ اب آہستہ آہستہ دور ہونا شروع ہو گئی ہیں۔ اس وقت جو آفر ملے اس کو قبول کرنے میں کوئی ہرج نہیں ہے۔ میرے اﷲ نے چاہا تو آپ کے دن بدلنا شروع ہو گئے ہیں اور اگر نیت صاف رہی تو پھر آپ دیکھیں کہ قسمت کس انداز سے مہربان ہوتی ہے۔ یہ ہفتہ آپ کی ناصرف مالی مدد کرے گا بلکہ عزت بھی دلائے گا۔
سنبلہ
جو لوگ کسی ایسے کام میں مبتلا ہیں جو کہ ناجائز آمدن دے رہا ہے، تو فوری توبہ کر لیں تو اچھا ہے۔ آنے والے دن ان کو بڑی سخت مشکل میں ڈال سکتے ہیں اور ان کو قانونی معاملات کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اس وقت سیدھا سیدھا چلنے کی اشد ضرورت ہے اور اپنے گھر اولاد پر توجہ بھی دیں۔ کئی معاملات لاپروائی کا شکار ہیں۔
میزان
ان دنوں شرارتی لوگ شرارتیں کرنے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں۔ آپ سورۃ حشر کی آخری تین آیات کو صبح و شام پڑھ کر اپنے اوپر دم کر لیا کریں،محفوظ رہیں گے ۔جو لوگ بیمار ہیں وہ اﷲ نے چاہا تو شفاء یاب ہوں گے اور جن کو کسی مقصد کے لئے بھی رقم کی ضرورت ہوگی۔ دعا کریں، ان شاء اﷲ پردۂ غیب سے بندوبست ہو جائے گا۔
عقرب
چلتے ہوئے کاموں میں اگر رکاوٹ محسوس ہو رہی ہے تو سمجھ لیں کہ کسی جکڑن کا شکار ہو گئے ہیں۔ اپنی نظر اتاریں۔ صبح و شام سورۂ قلم کی آخری دو آیات پڑھ کر خود پر پھونک لیا کریں، اس عمل سے آپ کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔ حالات بدلیں گے اور اﷲ نے چاہا تو دِنوں میں بدلیں گے۔ نیت صاف کریں۔ اپنا حق معاف کر دیں۔
قوس
آپ کی زندگی میں اب اہم تبدیلی آنے والی ہے۔ خود کو اس کے لئے تیار رکھیں اور اپنے دل کی بات کسی کے سامنے مت کریں۔ برداشت کی عادت بھی ڈالیں۔ دوسروں کو معاف کرنا سیکھیں اور خود بھی اپنی غلطیوں کی تلافی کریں۔ یہ ہفتہ صرف اسی صورت فائدہ دے گا سکتا ہے جب آپ خود ٹھیک ہوں گے۔ نرمی لائیں غصہ بھگائیں اور نماز پر توجہ دیں۔
جدی
یہ ہفتہ مالی معاملات کے حوالے سے بڑا شاندار ثابت ہو گا۔ سابقہ تمام نقصانات کا ازالہ بھی ممکن ہو سکے گا اور آئندہ کے لئے بھی اہم سلسلہ بن جانے کے امکانات روشن ہیں۔ بندش و دیگر قسم کے اثرات میں آئے ہوئے آزاد ہو رہے ہیں اور ناراض عزیزوں سے اب صلح کا بھی سلسلہ بن جانے والا ہے۔ اولاد کے حوالے سے بھی کوئی اہم خبر ہے۔
دلو
آپ جلد بازی میں کوئی بڑا قدم اٹھانا چاہ رہے ہیں جو خود کے ساتھ زیادتی کرنے والی بات ہے۔ صبر سے کام لیں اور اگر کچھ کرنا بھی ہے تو استخارے کی مدد سے چلیں۔ نیا رشتہ طے کرتے ہوئے ابھی سو بار سوچیں۔ شاید ابھی یہ مناسب جگہ نہیں ہے۔ اولاد اگر خود سر ہو رہی ہے تو ان سے دوستی کرکے اعتماد میں لے کر چلیں گے تو آپ کی عزت محفوظ رہے گی۔
حوت
کسی بندش جیسی صورت ِحال کا شکار نہیں ہیں۔ سب آپ کا وہم ہے۔ اگر کچھ ہے بھی تو بدنظر ہو سکتی ہے۔ اس کے لئے اپنا صدقہ دیں نظر اتاریں اور دو بھوکوں کو کھانا کھلا دیں۔ اس طرح ان شاء اﷲ سر سے بلا اتر جائے گی۔ اور رُکے ہوئے کام چل پڑیں گے۔ آپ کی ایک مالی مدد بھی ہوگی۔ بڑی ضرورت پوری ہوگی۔ البتہ نیا رشتہ طے کرنے میں ہرگز جلد بازی نہ کریں۔ انتظار کریں ابھی۔

آج کا دن , آج کا دن

صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے ٹی وی مباحثے میں ٹرمپ کو ’مسخرہ‘ کہہ دیا

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں