erdwan 43

ترک امریکہ تعلقات خرابی کا نیا دور شروع ہو گیا

Spread the love

انقرہ(صرف اردو آن لائن نیوز)(ترک امریکہ تعلقات خرابی)ترکی نے گذشتہ روز روس سے حاصل کردہ ایس 400’فضائی دفاعی نظام کے تحت ایک دیسی ساختہ میزائل کا تجربہ کر کے امریکا کے ساتھ ایک نیا محاذ کھول دیا ہے۔اس سے قبل لیبیا میں فوجی مداخلت، مشرقی بحیرہ روم میں قدرتی وسائل کی تلاش کی وجہ سے پڑوسی اور یورپی ممالک کے ساتھ تنازعات اور آرمینیا اور آذر بائیجان کے درمیان جاری لڑائی میں قراباغ میں جنگجو بھیجنے پر ترکی سخت تنقید کا نشانہ بنا ہوا ہے۔

معیاری اور نایاب اردو کتب پڑھنے اور داونلوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ترک وزارت دفاع نے بحر اسود کی فضا میں ایک میزائل داغا۔ میزائل داغے جانے کے بعد اس کے نتیجے میں اٹھنے والا دھواں عمودی حالت میں دیکھا جاسکتا ہے۔ خبر ہے کہ یہ میزائل روس کے ایس 400′ دفاعی نظام کے تجربے کا حصہ ہے۔

میزائل تجربے کی ویڈیو ساحلی شہر سینوب میں بنائی گئی۔حالیہ ایام میں ترکی نے ساحلی علاقے میں جہاز رانی اور فضائی آمد ورفت کے حوالے سے ایک الرٹ جاری کیا تھا۔روس سے حاصل کردہ ایس 400′ دفاعی نظام پر ترکی اور امریکا کے درمیان سخت کشیدگی رہی ہے۔ امریکا کا کہنا ہے کہ نیٹو کے کسی رکن ملک کا روس سے جدید ترین اسلحہ خرید کرنا نیٹو کے رکن ممالک کے لیے خطرہ ہے۔

ٹرمپ نے امریکی معیشت غرق کردی، بجٹ خسارہ 3100 ارب ڈالر ہوگیا

اس کے علاوہ ترکی اور امریکا نے مشترکہ طور پرایف 35′ جنگی طیارے تیار کرنے کے ایک پروجیکٹ پرکام شروع کیا تھا مگر روس سےایس 400′ دفاعی نظام خریدنے پر امریکا نے ترکی کیساتھ یہ ڈیل منسوخ کردی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں