پاکستان لانے کی درخواست 43

بھارت کا اپنے 4جاسوسوں کی رہائی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

Spread the love

اسلام آباد(صرف اردو آن لائن نیوز) بھارت 4جاسوس

بھارتی ہائی کمیشن نے فوجی عدالت سے سزا پانے والے 4مجرموں کی رہائی

کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخوا ست دائر کی ہے۔جمعرات کو بھارتی ہائی

کمیشن اور قیدیوں نے بیرسٹر ملک شاہ نواز نون کے ذریعے درخواست دائر کی

جس میں استدعا کی گئی ہے کہ بھارتی قیدی برچو، بنگ کمار، ستیش بھگ اور

سونو سنگھ کو رہا کیا جائے۔درخواست میں موقف پیش کیا گیا کہ لاہور جیل میں قید

3 بھار تی مجرم اور کراچی جیل کے ایک مجرم کو پاکستان میں جاسوسی اور

دہشت گرد کاروائیوں پر سزا ہوئی ، جیل میں موجود بھارتی قیدی اپنی سزا پوری

کر چکے ہیں، قانونی طور پر ایسی کوئی وجہ نہیں کہ وہ جیل میں قید رہیں، سزا

پوری کرنے کے بعد قیدیوں کو جیل میں رکھنا آئین پاکستان کے تحت دیئے جانے

والے حقوق کی خلاف ورزی ہے، قیدیوں کو رہا کرکے واپس بھارت بھیجنے کی

ہدایت کی جائے اور قیدیوں کو ان کے ملک بھارت میں بھیجنے کیلئے انتظامات

کرنے کا حکم دیا جائے۔

بھارت 4جاسوس

صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے ٹی وی مباحثے میں ٹرمپ کو ’مسخرہ‘ کہہ دیا

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں