41

گھروں میں داخل ہو کر وارداتوں میں ملوث خطرناک افغانی گینگ کے چار ڈکیت گرفتار

Spread the love

اسلام آباد(صرف اردو آن لائن نیوز) خطرناک افغانی گینگ

ایس پی انوسٹی گیشن ملک نعیم اقبال کی ہدایات پر سی آئی اے پولیس نے گھروں

میں داخل ہو کر گن پوائنٹ پر وارداتوں میں ملوث خطرناک افغانی گینگ کے چار

افغانی ڈکیت گرفتار کرلئے گئے ۔ ترجمان پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان تھانہ

سبزی منڈی کے علاقے سروس روڈ، آئی ٹین میں گھروں داخل ہو کر گن پوائنٹ پر

ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہیں ،ملزمان کے قبضہ سے واردات میں استعمال

ہونے والی گاڑی، اسلحہ و ایمونیشن و دیگر آلات برآمد کرلئے ،ملزمان میں شیر

آغا، تحسین اللہ، وحید گل اور نادر خان شامل ہیں، ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں

اور اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں متعدد مقدمات درج ہیں،ملزمان کے خلاف

تفتیش کا عمل شروع ہے بڑے پیمانے پر برآمدگی متوقع ،کارروائی ڈی ایس پی سی

آئی اے حاکم خان کی نگرانی میں سب انسپکٹر عاصم علی زیدی، سب انسپکٹر ندیم

طاہر، اے ایس آئی جعفر علی معہ جوانوں نے کی، آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی

جی آپریشنز نے ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور شاباش دی۔

خطرناک افغانی گینگ

صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے ٹی وی مباحثے میں ٹرمپ کو ’مسخرہ‘ کہہ دیا

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں