ramzad 45

انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ نے پاکستان میں مہنگائی کم ہونے کی خوشخبری سنا دی

Spread the love

اسلام آباد (صرف اردو آن لائن نیوز) انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ

انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ نے پاکستان میں اگلے سال مہنگائی کم ہونے کی خوشخبری

سنا دی۔عالمی معاشی منظر نامے کی رپورٹ میں آئی ایم ایف نے لکھا ہے کہ اگلے

سال 2021 میں پاکستان میں مہنگائی کی شرح 8.8 فیصد ہونے کا امکان ہے

،رواں سال 2020 میں یہ شرح 10.7 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ رپورٹ کے

مطابق 2021 میں پاکستان میں بے روزگاری بڑھ سکتی ہے اور اِس سال بے

روزگاری کی شرح 4.5 فیصد ہے جو 2021 میں بڑھ کر 5.1 فیصد ہونے کا

خدشہ ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ جی ڈی پی میں شرحِ نمو جو رواں سال 4 فیصد

ہے وہ اگلے سال بہتر ہو کر ایک فیصد رہنے کی توقع ہے۔ آئی ایم ایف نے عالمی

معاشی منظر نامے کی رپورٹ میں لکھا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ اگلے سال جی ڈی

پی کا 2.5 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

معاشی منظر نامے کی رپورٹ میں لکھا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ اگلے سال جی ڈی

پی کا 2.5 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ

صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے ٹی وی مباحثے میں ٹرمپ کو ’مسخرہ‘ کہہ دیا

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں