54

پرانی اور ناکارہ گاڑیوں کو قیمتی فن پاروں میں تبدیل کرنے والی سعودی دوشیزہ کی دھوم

Spread the love

ریاض (صرف اردو آن لائن نیوز) ناکارہ گاڑی سعودی دوشیزہ

سعودی عرب کی ایک نوجوان آرٹسٹ نے پرانی اور ناکارہ گاڑیوں کو خوبصورت

فن پاروں میں تبدیل کرکے فن کی ایک نئی جہت کو اجاگر کیا ہے۔عرب ٹی وی

کے مطابق سعودی آرٹسٹ شالیمار شربتلی نے جدہ میں ناکارہ کاروں پر پینٹنگ

کرکے انہیں خوبصورت فن پاروں کی شکل دینے کی مہم جاری رکھے ہوئے ہے۔

اس طرح اس نے ملک میں جگہ جگہ پر پڑی بے کار گاڑیوں بالخصوص کاروں

کو رنگ روغن کرکے انہیں فن پاروں میں تبدیل کرکے عوام الناس کو حیران

کردیا۔ جدہ میں پارکوں اور سڑکوں پر جا بجا ایسی گاڑیاں دیکھی جاسکتی ہیں جو

ناکارہ ہیں مگر انہیں شربتلی نے آرٹ کے عمدہ نمونوں میں تبدیل کردیا ہے۔ ناکارہ

گاڑیاں جنہیں کوئی ایک نظر دیکھنا پسند نہیں کرتا تھا عوام کی توجہ کا مرکز بنی

ہوئی ہیں۔شالیمار شربتلی نے بتایا کہ اس نے پورشے 911کار کے بیرونی حصوں

مختلف رنگوں سے آرٹ کی شکل دی جسے فرانس کے لوفر میوزیم میں ہونے

والی ایک نمائش کے لیے پیش کیا گیا۔ اسے بہت زیادہ پسند کیا گیا۔ اس کے بعد اس

نے انہی رنگوں کو جدہ میں مختلف مقامات پر پڑی پرانی اور بیکار گاڑیوں کو

آرٹ کے نمونوں میں تبدیل کرنا شروع کیا۔ایک دوسرے سوال کے جواب میں

شالیمار شربتلی نے بتایا کہ وہ اس فن کو مزید پھیلانے کے لیے نوجوانوں کو اس

کی تربیت دینے کے بارے میں غور کررہی ہیں تاکہ اسے زیادہ سے زیادہ لوگوں

میں مقبول بنانے کیساتھ ساتھ اس کی نئی جہتوں کو بھی سامنے لانے کا موقع فراہم

کیا جا سکے۔

ناکارہ گاڑی سعودی دوشیزہ

صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے ٹی وی مباحثے میں ٹرمپ کو ’مسخرہ‘ کہہ دیا

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں