42

سعودی عرب میں برج مملکت کے چاند سے ملاپ کے دلفریب مناظر

Spread the love

ریاض (صرف اردو آن لائن نیوز) سعودی عرب برج مملکت

سعودی عرب کے ایک فوٹو گرافر فیصل فہد بن زرعہ نے مملکت میں خوبصورت

مقامات کی تصاویر کے حصول کے عشق میں کچھ ایسے مناظر بھی اپنے کیمرے

کی آنکھ میں محفوظ کیے ہیں جن کی شہرت سات سمندر پار تک پہنچ چکی ہے۔

سعودی فوٹو گرافر بن زرعہ نے عرب ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فوٹو

گرافی کا اس کا سفر سنہ 2007 سے شروع ہوتا ہے۔ اس کی اہلیہ نے اسے ایک

بیش قیمت اور قیمتی کیمرہ تحفے میں پیش کیا۔اس نے اپنے کیمرے سے شہروں

کے قدرتی حسن وجمال کے مناظر کو اپنے کیمرے میں محفوظ کیا جسے عوامی

سطح پر سراہا گیا۔ اس کی تیار کردہ تصاویر کو سعودی عرب اور دوسرے ملکوں

میں ہونے والی تصویری نمائشوں میں بھی پیش کیا گیا۔بن زرعہ نے کہا کہ الاحسا،

تبوک میں کدیسیہ ، بحیرہ احمر، حائل، عسیر فوٹو گرافی اور دلفریب مناظر کے

اعتبار سے پسندیدہ علاقے ہیں جہاں سے غیرمعمولی خوبصورت اور جاذب نظر

مناظر دیکھنے کو ملتے ہیں۔فیصل فہد بن زرعہ نے دارالحکومت الریاض میں واقع

برج المملکہ کے چاند کے ملاپ سے تصایر حاصل کیں۔ اس نے مختلف سمتوں،

زاویوں اور اوقات میں برک المملک اور چاند کے ملاپ کے 7 مناظر حاصل کیے

جنہیں بہت زیادہ پسند کیا گیا۔ایک سوال کے جواب میں بن زرعہ کا کہنا تھا کہ

سعودی عرب میں خوبصورت اور قدرتی مناظر کے حوالے سے ان گنت مقامات

ہیں۔ تاہم تصویر کے حصول کے لیے فوٹو گرافر کا پیشہ ور ہونا ضروری ہے۔

تصویرکے لیے موقع، مقام، وقت اور تصویرکا زاویہ اہمیت رکھتا ہے۔

سعودی عرب برج مملکت

صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے ٹی وی مباحثے میں ٹرمپ کو ’مسخرہ‘ کہہ دیا

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں