40

محمد رضوان کے ‘سْپر مین کیچ’ نے سب کو حیران کردیا

Spread the love

راولپنڈی (صرف اردو آن لائن نیوز) محمد رضوان سْپر مین

نیشنل ٹی ٹوینٹی کپ کے 23ویں میچ میں خیبرپختونخوا کی نمائندگی کرنے والے

محمد رضوان نے سندھ کے خلاف ناقابل یقین کیچ پکڑ کر دیکھنے والوں کو حیران

کردیا۔تفصیلات کے مطابق محمد رضوان کے کیچ پکڑنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر

وائرل ہوگئی اور سرحد پار محمد رضوان کی واہ واہ ہورہی ہے۔سندھ کے خلاف

میچ میں محمد رضوان وکٹ کیپر کی بجائے فیلڈنگ کرتے ہوئے دکھائی دیے اور

جب انور علی نے 19ویں اوورز میں چھکا لگانے کی ناکام کوشش کی تو محمد

رضوان بھاگتے ہوئے آئے اور مشکل کیچ پکڑ کر انور علی سمیت تمام دیکھنے

والوں کو حیران کردیا۔سندھ کی ٹیم کو اس وقت 12 گیندوں پر 28 رنز درکار تھے

اور انور علی 33 رنز کے ساتھ کریزپر موجود تھے، رضوان کے کیچ کی بدولت

سندھ کی ٹیم کو دھچکا لگا تاہم انور علی کے ساتھ دوسرے اینڈ پر کھڑے دانش

عزیز نے میچ وننگ اننگز کھیل کر سندھ کو یقینی شکست سے بچا لیا۔سوشل میڈیا

پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سمیت انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)

نے محمد رضوان کی ویڈیو کو شیئر کیا اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔قومی کرکٹ

ٹیم کے نوجوان باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے محمد رضوان کو سْپر مین سے تشبیہ

دی۔

محمد رضوان سْپر مین

صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے ٹی وی مباحثے میں ٹرمپ کو ’مسخرہ‘ کہہ دیا

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں