36

کورونا وائرس سے مزید 8افراد جاں بحق

Spread the love

اسلام آباد (صرف اردو آن لائن نیوز) کورونا وائر س

ملک میں بھر میں چوبیس گھنٹوں میں مزید 8افراد زندگی کی بازی ہار گئے

،530نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ این سی اوسی کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن

سنٹرکے تازہ اعداد و شمار جاری کر دیئے گئے جس کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں

میں مزید 8 اموات ہوئیں ، گذشتہ 24 گھنٹوں میں 530 نئے کیسزرپورٹ

ہوئے،ملک بھرمیں مجموعی کیسز3 لاکھ 19 ہزار848 ہوگئی، کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 6ہزار588 ہوگئی،سندھ میں مریضوں کی تعداد 1لاکھ

40 ہزار534ہوگئی، پنجاب میں 1لاکھ 892اورخیبرپختونخوا 38ہزار329 تعداد

ہے ،اسلام آباد میں 17ہزار428 اوربلوچستان میں 15ہزار525 تعداد ہوگئی ،

نیشنل کمانڈ سینٹر کے مطابق آزاد کشمیر3ہزار 131اورگلگت میں 3955تعداد

ہوگئی،صحتیاب ہونے والوں کی تعداد3لاکھ4 ہزار609ہوگئی ، این سی اوسی کے

مطابق ایکٹوکیسزکی تعداد 8ہزار651ہے ،۔

حکومتی اقدامات اور عوام کےتعاون سے کورونا روکنے میں کامیابی ملی ،اسد عمر
وفاقی وزیر اسد عمر نے کہاہے کہ حکومتی اقدامات کے نتیجے میں وبا کے روک
تھام اورقیمتی جانوں کو بچانے میں اور عوام کے بھرپورتعاون سے کورونا کو
روکنے میں کامیابی ملی ہے،کورونا سے متعلق قومی رابطہ کمیٹی کے فیصلے
کے مطابق ماسک کا استعمال لازمی ہوگا۔ منگل کو وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد
عمر کی زیر صدارت ہونے والے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کا اجلاس ہوا جس
میں کورونا ٹیسٹنگ، اسمارٹ لاک ڈاؤن اور حفاظتی تدابیر کے موجودہ پیٹرن کا تفصیلی جائزہ لیا لیا گیا ۔اجلاس میں بتایا گیا کہ ملک بھر کے 103 اضلاع میں
3 ہزار 497 مقامات پراسمارٹ لاک ڈائون لگائے گئے ہیں وفاقی وزیراسد عمر
نے کہا کہ حکومتی اقدامات کے نتیجے میں وبا کے روک تھام اورقیمتی جانوں کو
بچانے میں اور عوام کے بھرپورتعاون سے کورونا کو روکنے میں کامیابی ملی
ہے ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستانی عوام نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے ۔بریفنگ میں
بتایا گیا کہ کورونا کے 52 فیصد ٹیسٹ ٹریس،ٹیسٹ اینڈ کورنٹائن حکمت عملی
کے تحت کیے گئے کورونا کی ممکنہ دوسری لہر سے نمٹنے کیلئے احتیاطی
اقدامات ضروری ہیں ،کورونا سے متعلق قومی رابطہ کمیٹی کے فیصلے کے
مطابق ماسک کا استعمال لازمی ہوگا۔اجلاس میں چیف سیکرٹری سندھ نے بتایا کہ
تعلیمی اداروں اور شادی ہالز کی سخت مانیٹرنگ کررہے ہیں ،چیف سیکرٹری کے
پی کے نے بھی بریف کرتے ہوئے بتایا کہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی
پرشادی ہالز اور ریسٹورنٹس کیخلاف کارروائی کی ہے، چیف سیکریٹری
بلوچستان نے بتایا ٹریس،ٹیسٹ اینڈ کورنٹائن پالیسی سے بلوچستان میں کورونا
کیسز میں کمی آئی ہے

کورونا وائر س

صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے ٹی وی مباحثے میں ٹرمپ کو ’مسخرہ‘ کہہ دیا

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں