46

یہودیوں کے مذہبی تہواریوم کپورپر737یہودیوں کے قبلہ اول پردھاوے

Spread the love

مقبوضہ بیت المقدس (صرف اردو آن لائن نیوز) مذہبی تہواریوم کپور

قابض صہیونی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی شرپسندوں کی

مسجد اقصی کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ یہودیوں کے دو ہفتے سے جاری

مذہبی تہواریوم کپورپر 373 یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصی کی بے حرمتی

کی۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق یوم کپور تہوارکے موقعے پرصہیونی فوج

کی فول پروف سیکیورٹی میں پونے چار سو یہودی آبادکاروں نے آباد کاروں،

یہودی طلبا اور صہیونی انٹیلی جنس حکام سمیت درجنوں یہودیوں نے مسجد اقصی

میں گھس کر بے حرمتی کی،یہودی آباد کاروں کے ہمراہ مسجد اقصی پر دھاوے

بولنے والوں میں اسرائیلی اسپیشل فورسز کے اہلکار بھی شامل تھے جو سنہ

1967 سے زیرقبضہ مراکشی دروازے کے راستے مسجد اقصی میں داخل ہوتے

اور مقدس مقام کی بے حرمتی کرتے رہے۔خیال رہے کہ مسجد اقصی پر یہودی آباد

کاروں کے منظم دھاووں کا سلسلہ روز کا معمول بن چکا ہے۔ یہودی انتہا پسند

گروپ ہیکل سلیمانی کے مزعومہ دعوے کی آڑ میں مراکشی دوازے سے مسجد

اقصی میں جاتے اور باب السلسلہ سے واپس جاتے ہیں۔

مذہبی تہواریوم کپور

صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے ٹی وی مباحثے میں ٹرمپ کو ’مسخرہ‘ کہہ دیا

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں