319

شردھا کپوراپنی بیمار ننھی مداح کی خواہش پوری کرنے عبایا پہن کراسپتال جا پہنچیں

Spread the love

بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپوراپنی بیمار ننھی مداح کی خواہش پوری کرنے عبایا پہن کراسپتال جا پہنچیں۔اداکارہ شردھا کپورکی 13 سالہ مداح سومیا نے ان سے ملنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ سومیا ٹی بی میں مبتلا ہیں۔ شردھا کپور اپنی بیمار مداح کی خواہش پوری کرنے کے لیے ان سے ملنے اسپتال جاپہنچیں تاہم دلچسپ بات یہ ہے کہ شردھا کپور عبایا اور حجاب پہن کر اسپتال گئی تھیں تاکہ ان کی آمد سے اسپتال میں افراتفری کی صورتحال نہ پیدا ہوجائے اور دیگر مریض پریشان نہ ہوجائیں۔مداح سے ملنے کے بعد شردھا نے سومیا کے ساتھ اپنی تصویرسوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں سومیا سے مل کر بہت خوش ہوں، سومیا بالکل کسی فرشتے کی طرح بہت پیاری بچی ہے جب کہ انہوں نے اپنی ننھی مداح کی صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں