.آٹا چینی گھی دالیں 48

یوٹیلٹی سٹورز پر چینی، آٹا اور گھی نا پید، عوام رل گئے

Spread the love

اسلام آباد،لاہور (صرف اردو آن لائن نیوز ) عوام رل گئے

ملک بھرکے اکثر یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی، آٹا اور گھی دستیاب نہیں۔ذرائع کے

مطابق یوٹیلٹی اسٹورز نے گزشتہ 2 ماہ میں چینی کی خریداری کے 3 ٹینڈرز

جاری کیے جو اگست، ستمبر اور اب اکتوبر میں جاری کیے گئے۔ذرائع نے بتایا کہ

تینوں بار 35،35 ہزار میٹرک ٹن چینی کے ٹینڈرز جاری کیے گئے لیکن شوگرملز

نے اگست میں 4 ہزار میٹرک ٹن چینی یوٹیلٹی اسٹورز کو فروحت کی جس کی وجہ

سے اگست میں خریدی گئی چینی یوٹیلٹی اسٹورز کو 94 روپے فی کلو تک پڑی

جب کہ ستمبر میں جاری چینی کے ٹینڈرزکی بولی میں کسی شوگر مل نے حصہ

نہیں لیا۔یوٹیلٹی حکام کا کہنا ہے کہ گندم پاسکو سے لیتے ہیں، ادائیگیوں کے مسائل

کے باعث یوٹیلٹی اسٹورز پرآٹے کی قلت پیدا ہوئی تاہم دستیابی یقینی بنانے کیلئے

اقدامات کررہے ہیں۔حکام نے بتایا کہ یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی، آٹا، گھی سستا ہونے

کے باعث دستیابی میں مشکلات ہیں، یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی کی قیمت 68 روپے

فی کلو مقرر ہے اور پیکج کے تحت آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 800 روپے

مقرر ہے جب کہ پیکج کے تحت گھی کی فی کلو قیمت 170 روپے ہے۔ آٹا چکی

مالکان نے آٹے کی قیمت 2 روپے کلو بڑھا دی۔مہنگائی سے ستائے عوام کے لئے

ایک اور بری خبر، گندم کی بڑھتی قیمت نے آٹا مہنگا کر دیا، چکی آٹے کی قیمت

78 سے بڑھ کر 80 روپے کلو مقرر۔ آٹا چکی اونرز ایسوسی ایشن کے مطابق غلہ

منڈیوں میں گندم کی قیمت ریکارڈ مہنگی ہو چکی جس وجہ سے قیمت میں اضافہ

کیا جا رہا ہے۔ گندم 2500 روپے فی من سے تجاوز کر گئی ہے، حکومت سستی

گندم دے تو سستا آٹا فراہم کر دینگے۔

عوام رل گئے

صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے ٹی وی مباحثے میں ٹرمپ کو ’مسخرہ‘ کہہ دیا

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں