جنسی ہراسانی 43

چارسدہ،زینب کو بداخلاقی کے بعد قتل کرنیوالا سفاک درندہ میڈیا کے سامنے پیش

Spread the love

چارسدہ(مانیٹرنگ ڈیسک) چارسدہ زینب بداخلاقی

پولیس نے زینب قتل کیس کے مرکزی ملزم کو میڈیا کے سامنے پیش کردیا،چارسدہ

میں اغوا اور پھر زیادتی کے بعد قتل کی جانے والی ڈھائی سالہ ننھی بچی زینب

قتل کیس کے مرکزی ملزم کو میڈیا کے سامنے پیش کردیا گیا، اس موقع پر پریس

کانفرنس کے دوران ڈی پی او چارسدہ نے بتایا کہ ملزم کی شناخت لعل محمد کے

نام سے ہوئی، ملزم زینب کے گھر کے قریب رہتا تھا جس نے بچی کو اٹھا کر

کھیتوں میں لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنایا اور گھاس کاٹنے والے آلہ سے قتل کیا۔

ڈی پی او چارسدہ کا کہنا تھا کہ ملزم لعل محمد کے گھر میں صرف بوڑھی ماں

ہے اور وہ کوئی کام بھی نہیں کرتا جب کہ ملزم لعل محمد جنسی ادویات بھی

استعمال کرتا ہے اور اس کے موبائل فون سے غیر اخلاقی مواد بھی برآمد ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے 400 گھروں کی پروفائلنگ کی گئی

اور 350 افراد کو حراست میں لیا گیا جب کہ گرفتار ملزم کو آج عدالت میں پیش

کیا جائے گا۔

چارسدہ زینب بداخلاقی

صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے ٹی وی مباحثے میں ٹرمپ کو ’مسخرہ‘ کہہ دیا

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں