جرمنی کورونا 36081 شکست 38

پاکستان 6 ماہ میں کرونا کی ویکسین حاصل کرنے کیلئے پرامید

Spread the love

اسلام آباد (صرف اردو آن لائن نیوز) پاکستان کرونا ویکسین

پاکستان نے آئندہ 6 ماہ کے عرصے میں ویکسین حاصل کرنے کے حوالے سے

پْرامید ہے ۔وزارت صحت کے ایک عہدیدار نے شناخت نہ ظاہر کرنے کی شرط پر

کہا کہ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس) ایک ویکسین پر کسفورڈ

یونیورسٹی کے ساتھ اشتراک کررہی تھی تاہم برطانوی یونیورسٹی نے پیٹنٹ اور

اس کے ساتھ تحقیق بھارت سے تعلق رکھنے والی کمپنی کو فروخت کردی۔انہوں

نے کہا کہ’خوش قسمتی سے ہم نے ویکسین کے سلسلے میں چین کے ساتھ تعاون

کرنے کے دانشمندانہ فیصلہ کیا تھا اور پاکستان میں تیسرے ٹرائل کی اجازت دے

دی تھی۔عہدیدار نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ آئندہ 6 ماہ کے عرصے میں ویکسین

دستیاب ہوگی جس نے اسپائیک پروٹینز کے خلاف اینٹی باڈیر تیار کی ہیں۔انہوں

نے بتایا کہ اس وقت عالمی سطح پر 15 ویکسینز ٹرائل کے تیسرے مرحلے میں

ہیں جن میں سے 11 اسپائیک پروٹین کو ہدف بناتی ہیں۔ دوسری جانب یونیورسٹی

آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اکرم نے موسم سرما کے دوران

وائرس کیسز میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا۔ا نہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے قوم یہ

سوچ کر مطمئن ہوگئی ہے کہ وائرس ختم ہوگیا ہے، میں لوگوں کو تجویز دوں گا

کہ ماسک پہننا جاری رکھیں اور سینیٹرائزر کا استعمال کریں۔

پاکستان کرونا ویکسین

صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے ٹی وی مباحثے میں ٹرمپ کو ’مسخرہ‘ کہہ دیا

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں