41

پاکستان میں بسنے والے غیر مسلم بھی وطن کے بیٹے ہیں : چیئرمین قومی اقلیتی کمیشن چیلا رام کیوالانی

Spread the love

چیلا رام کیوالانی

(اسلام آباد: 12 اکتوبر، 2020) تمام مسلم و غیر مسلم آبادی کی یکساں عزت و

توقیر اور ترقی کے مواقع فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔ پاکستان میں بسنے

والے تمام غیر مسلم بھی وطن کے بیٹے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار قومی اقلیتی

کمیشن کے چیئرمین چیلا رام کیوالانی نے کمیشن کے چوتھے اجلاس کی صدارت

کے دوران کیا۔ تفصیلات کے مطابق وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی میں

آج قومی اقلیتی کمیشن کا چوتھا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں کمیشن کے مستقل ممبران

کے علاوہ وزارتِ مذہبی امور، وزارتِ انسانی حقوق، وزارتِ داخلہ، وزارتِ قانون

و انصاف کے نمائندے ، چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز بھی شریک

ہوئے۔ اجلاس میں گذشتہ سفارشات پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں

پاکستان میں بسنے والی تمام مذاہب کے ماننے والوں کے درمیان ہم آہنگی کے

فروغ اور مسائل کے حل کیلئے سیر حاصل بحث کی گئی۔ غیر مسلم آبادی کو دین

اسلام اور آئین ِ پاکستان کے مطابق بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ اور ترقی کے

یکساں مواقع کی فراہمی کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی۔ قومی اقلیتی کمیشن

نے مذہب کے جبری تبدیلی کی روک تھام کیلئے قومی اسمبلی اور سینیٹ کی

مشترکہ کمیٹی کے کام کی تعریف کی۔ چیلا رام کیوالانی نے واضح کیا کہ پاکستان

میں بسنے والے ہندو مودی جیسے ہندو نہیں بلکہ محب وطن اور پاکستان پر اپنی

جان نچاور کرنے والے ہیں اوراپنے مظلوم کشمیری بھائیوں پر بھارت کی جبرو

ستم کے خلاف کھل کر آواز بلند کرتے ہیں۔ وقت پڑنے پر دفاع وطن کیلئے اپنی

جان کی قربانی پیش کرنے سے بھی دریغ نہیں کرینگے۔

چیلا رام کیوالانی

صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے ٹی وی مباحثے میں ٹرمپ کو ’مسخرہ‘ کہہ دیا

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں