جنسی ہراسانی 48

چارسدہ، ڈھائی سالہ بچی سے زیادتی و قتل کیس میں ملزم نے اعترافِ جرم کرلیا

Spread the love

چارسدہ(صرف اردو آن لائن نیوز) چارسدہ ڈھائی سالہ بچی

پولیس نے ڈھائی سال کی بچی سے مبینہ زیادتی اور قتل کیس میں دعویٰ کیا ہے کہ

زیر حراست ایک ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا۔پولیس ذرائع کے مطابق

چارسدہ میں ڈھائی سال کی بچی سے مبینہ زیادتی کرکے اسے قتل کرنے والا ملزم

پولیس کی حراست میں ہے اور اس نے دورانِ تفتیش اپنے جرم کا اعتراف بھی کیا

ہے۔ذرائع کے مطابق پولیس نے کیس میں 300 سے زائد افراد سے تفتیش کی جس کے بعد 15 مشتبہ افراد کے سوا تمام کو تفتیش کے بعد چھوڑ دیا گیا تھا ،ان

15 مشتبہ افراد میں سے ایک شخص نے اپنے جرم کا اعتراف کیا ہے۔پولیس ذرائع

کے مطابق مبینہ قاتل سے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا ہے اور مبینہ قاتل سے جائے

وقوعہ کی نشان دہی بھی کرائی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق مبینہ قاتل نے بتایا کہ اس

نے بچی کو شیخ کلی سے اغوا کیا اور زیادتی کا نشانہ بناکر قتل کردیا۔ذرائع نے

بتایا کہ ملزم کی عمر 40 سال ہے اور اس کا تعلق بچی کے گاؤں سے ہی ہے

،ملزم کی نشاندہی پرپولیس نے کھیتوں سے بچی کے جوتے بھی برآمد کرلیے۔

واضح رہے کہ چارسدہ میں ڈھائی سالہ بچی کو 6 اکتوبر کو اغوا کیا گیا اور اسے

مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا گیا ، بچی کی لاش اگلے

روز کھیتوں سے براذمد ہوئی تھی۔

چارسدہ ڈھائی سالہ بچی

صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے ٹی وی مباحثے میں ٹرمپ کو ’مسخرہ‘ کہہ دیا

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں