امریکہ نے چین کوجنگ کی دھمکی دے دی 43

امریکا، دوسرا مباحثہ منسوخ، ٹرمپ کا فلوریڈا سے سرگرمیوں کا دوبارہ آغاز

Spread the love

واشنگٹن (صرف اردو آن لائن نیوز) امریکا ٹرمپ فلوریڈا

امریکی صدارتی مباحثہ کمیٹی کے ایک بیان میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے

حریف جو بائیڈن کے مابین 15 اکتوبر کو ہونے والی بحث کو منسوخ کرنے کا

اعلان کیا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ کی مہم نے

صدارتی مباحثے کی منسوخی کے اعلان پر صدارتی مباحثے کی کمیٹی کو تنقید کا

نشانہ بنایا اور کہا کہ اس کی منسوخی کی وجہ صدر کا طبی معاملہ نہیں۔مہم کے

ایک بیان میں کرونا وائرس سے متعلق ٹرمپ کے انفیکشن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا

گیا کہ میامی میں 15 اکتوبر کو ہونے والی بحث کو مقررہ وقت کے مطابق روکنے

کے لیے کوئی طبی وجہ نہیں ہے۔پیر کو صدر ٹرمپ فلوریڈا میں ایک ریلی نکالیں

گے۔کرونا کے بعد ان کا یہ پہلا موقع ہے کہ وہ اپنی سیاسی سرگرمیاں دوبارہ

شروع کر رہے ہیں۔ایک ٹویٹ میں ٹرمپ نے کہا کہ وہ فلوریڈا کے سان فورڈ میں

سے اپنی سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کریں گے۔ یہ ایک حیرت انگیز اجتماع ہوگا۔

گزشتہ روز ان کی مہم نے بتایا کہ وہ فلوریڈا میں اپنی پہلی انتخابی ریلی کا انعقاد

کریں گے جب سے وہ کروناسے متاثر تھے۔ ہفتے کے روز پہلا پروگرام وائٹ

ہائوس کے اندر سامعین کی موجودگی کے ساتھ منعقد ہوگا۔

امریکا ٹرمپ فلوریڈا

صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے ٹی وی مباحثے میں ٹرمپ کو ’مسخرہ‘ کہہ دیا

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں