41

ایران کے حوالے سے یورپی یونین اور امریکا کے درمیان مذاکرات

Spread the love

برلن(صرف اردو آن لائن نیوز) ایران یورپی یونین امریکا

جرمنی کے دارالحکومت برلن میں ایرانی حکومت سے متعلق پالیسیوں پر معاہدے

کے لیے امریکا اور یورپی ممالک کے درمیان مذاکرات ہوئے۔عرب ٹی وی کے

مطابق امریکی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ

برلن میں ایران اور وینزویلا کے لیے امریکی خصوصی نمائندے ایلیٹ ابرامس نے

برطانیہ، فرانس، جرمنی اور یورپی یونین کے عہدیداروں سے بات چیت کی۔

مذاکرات میں ایرانی حکومت کو خطرناک فوجی ہتھیاروں کی فروخت کو روکنے

اور گذشتہ سال نومبر کے مظاہروں کے دوران مظاہرین کے قتل کا ذمہ دار

ٹھہرانے کے علاوہ ایران کی طرف سے خطے کے ممالک میں عدم استحکام پیدا

کرنے کی سازشوں کی روک تھام اور ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے

روکنے کے لیے مشترکہ کوششیں کرنے پر بات چیت کی گئی۔

ایران یورپی یونین امریکا

فلپائن کی جیل میں قیدیوں کے درمیان جھڑپیں، نوہلاک، متعدد زخمی

فلپائن کی جیل میں قیدیوں کیدرمیان جھڑپیں ہوئی ہیں، جس کے دوران نوقیدی

ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ذرائع نے بتااکہ

فلپائن کی سب سے بڑی نیو بلیبڈ جیل کے کمپلیکس میں دو حریف گروپوں کے

درمیان جھڑپیں ہوئیں اور قیدیوں نے ایک دوسرے پر چاقو سے حملے کئے۔

خبرایجنسی کے مطابق چھ ہزار قیدیوں کی گنجائش والے کمپلیکس میں 28 ہزار

سے زائد قیدی رکھے گئے

صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے ٹی وی مباحثے میں ٹرمپ کو ’مسخرہ‘ کہہ دیا

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں