48

بیروت کے ایک گودام میں دھماکے سے چار افراد ہلاک،20زخمی

Spread the love

بیروت (صرف اردو آن لائن نیوز) بیروت دھماکے

لبنان کے دارالحکومت بیروت میں نیو روڈ کے علاقے میں گودام میں ہونے والے

دھماکوں کے نتیجے میں کم سے کم چار افراد ہلاک اور چار زخمی ہوگئے ۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ بیروت میں محلہ الرفاعی ابو شاکر

چوک میں پیش آیا۔ دھماکے کے نتیجے میں زمین بوس ہونے والی عمارت کے

ملبے ایک اور لاش نکالی گئی ہے جس کے بعد اس دھماکے سے ہونے والی

ہلاکتوں کی تعداد 4 ہوگئی ۔مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق دھماکے میں کم سے کم

20 افراد زخمی ہوئے جنہیں علاج کے لیے بیروت کے المقاصد اسپتال منتقل کر

دیا گیا ۔ پولیس اور دوسرے اداروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر واقعے کی

تحقیقات شروع کردیں۔ حکام اس بات کا پتا چلانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ آیا یہ

دھماکے دھماکہ خیز مواد کے نتیجے میں ہوئے ہیں یا نہیں۔ذرائع کے مطابق پولیس

نے المازوت گودام کے مالک کو گرفتار کر لیا ہے۔ اسے بھی زخمی حالت میں

اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ گودام کے مالک کے ابتدائی بیان سے

معلوم ہوا کہ دھماکہ پٹرول ذخیرہ کرنے والی ایک ٹینکی میں ہوا ہے۔ دھماکے کی

آواز دور دور تک سنی گئی۔ دھماکے کے بعد گودام کی بجلی منقطع ہوگئی۔

بیروت دھماکے

صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے ٹی وی مباحثے میں ٹرمپ کو ’مسخرہ‘ کہہ دیا

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں