51

چناب نگر میں ڈیڑھ سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کے بعد قتل کے واقعہ نے دل دہلادئے ہیں, پرویز ملک

Spread the love

لاہور(صرف اردو آن لائن نیوز ) چناب نگر بچی زیادتی

پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر محمد پرویز ملک، و جنرل سیکرٹری

خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ مو ٹر وے واقعہ کے بعدچناب نگر میں ڈیڑھ

سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کے بعد قتل کے واقعہ نے دل دہلادئے ہیں، ایک کے

بعد ایک واقعہ امن و امان کی صورتحال انتہائی خراب ہے جب سے نئے سی سی

پی او لاہور آئے ہیں جرائم میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے کوئی بھی محفوظ

نہیں ہے کسی کے ساتھ کسی بھی وقت کچھ بھی ہو سکتا ہے ، حکومت کی رٹ

کہیں نظر نہیں آتی ، چوروں لٹیروں اور لائقوں کو عوام پر مسلط کردیا گیا

ہے،جنہیں حالات کی نزاکت کا سر سے علم ہی نہیں ہے، سیاسی یتیموں کی

جماعت پی ٹی آئی کو پاکستان کے عوام نے مسترد کر دیا ہے،ان کا بوریا بستر

گول ہونے والا ہے گورنس نام کی کوئی چیز نہیں تبدیلی کے دعویدار نالئقوں کے

ٹولے نے ملکی ادارے تباہی کے دھانے پر پہنچا دئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار

انہوں نے گذشتہ روز اپنے دفتر میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے

ہوئے کیا ۔اس موقع پر سید توصیف شاہ، چوہدری شہباز ،غزالی سلیم بٹ چوہدری

عبدالمجید چن نمبردار،اظہر فاروقی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ

حکمران اقتدار کے نشے میں ڈھول کی تھاپ پر اپنی عیاشیوں میں مصروف ہیں ،

فوری طور پر بچے کے مسئلہ پر سستی کا مظاہرہ کرنے والے ذمہ داروں کے

خلاف کارروائی کی جائے، انہوں نے کہا کہ نالائق حکمرانوں نے ملک کے

انتظامی اور معاشی ڈھانچہ کو نیب کے ذریعے برباد کر دیاہے۔ نیب نیازی گٹھ جتنا

بھی جتن کر لے شہباز شریف آپ کی کرپشن اور نالائقی کو بے نقاب کرتا رہے گا۔

چناب نگر بچی زیادتی

صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے ٹی وی مباحثے میں ٹرمپ کو ’مسخرہ‘ کہہ دیا

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں