sdpi 44

کمپیٹیشن کمیشن اور ایس ڈی پی آئی کے مابین مفاہمت کی یاداشت پر دستخظ

Spread the love

اسلام آباد(مہتاب پیرزادہ سے)کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) اور اSDPI کے مابین پالیسی ایکشنز کے بہتر تجزیہ اور کمپیٹیشن مخالف سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے مفاہمتی یاداشت طے پا گئی ہے جس پر سی سی پی کی چیئر پرسن راحت کونین حسن اور ایس ڈی پی آئی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر عابد قیوم سلہری نے دستخط کئے۔

عالمی دہشتگردی میں بھارت ملوث، امریکی جریدے نے بھارت کو بے نقاب کر دیا

سی سی پی ہیڈ آفس میں منعقدہ اس تقریب میں سی سی پی ممبران شائستہ بانو، مجتبی احمد لودھی کے علاوہ دونوں اداروں کے اعلی افسران بھی موجود تھے۔

دونوں اداروںکے مابین طے پانے والے ایم او یو کا بنیادی مقصد معلومات کے تبادلے کا ایسا فریم ورک بنانا ہے جو سی سی پی اور ایس ڈی پی آئی کو اپنے فرائض کی ادائیگی میں معاونت کر سکے اور کمپیٹیشن مخالف سرگرمیوں سے بچائو کے لئے مشترکہ کاوشوں کو یقینی بنایا جا سکے۔SDPI کو پاکستان میں نمبر 1پالیسی ریسرچ تھنک ٹینک کا درجہ حاصل ہے اور سی سی پی کمپیٹیشن مخالف سرگرمیوں کی روک تھام کے لئے ایس ڈی پی آئی کی مطبوعات اور ریسرچ سے فائدہ اٹھا سکے گا۔ اور دونوں ادارے مشترکہ کاوش سے اہم معاشی سیکٹرز میں نئی ریسرچ بھی کریں گے۔

معیاری اور نایاب اردو کتب پڑھنے اور داونلوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

ایم او یو کے تحت سی سی پی اور SDPI کے حکام کے تربیتی کورس اور ٹریننگ پر بھی اتفاق کیا گیا۔ مزید براں دونوں ادارے اپنے افسران کی صلاحیت میں اضافے کے لئے بین الاقوامی اداروں کے ساتھ شراکت اور تعلقات کو وسیع کریں گے۔ اس موقع پر چیئرپرسن سی سی پی اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایس ڈی پی آئی نے اس ایم او یو کو دونوں اداروں اور سٹیک ہولڈرز کے لئے بہت مفید قرار دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں