48

بنگلہ دیش ,چینی انجینئر بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ہاتھوں قتل

Spread the love

ڈھاکہ(صرف اردو آن لائن نیوز) بنگلہ دیش چینی انجینئر

بنگلہ دیش میں ایک چینی انجینئر کو قتل کردیا گیا، جس کا الزام بھارت کی بدنام

زمانہ خفیہ ایجنسی را پر عائد کیا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق

چینی ٹیکنیشن لاو فن کو ضلع فیروز پور میں آٹھویں بنگلادیش چائنا فرینڈ شپ برج

کی تعمیراتی سائٹ کے قریب تیز دھار آلے کی مدد سے قتل کیا گیا۔فیروز پور کے

روڈ اینڈ ہائی ویز ڈپارٹمنٹ کے سربراہ مسعود محمود سمن نے چینی باشندے کے

قتل کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 58 سالہ لاو فن تعمیراتی پراجیکٹ کے چیف

ٹیکنیشن تھے۔قتل ہونے والے چیف ٹیکنیشن کے مترجم نے بتایا کہ لاو فن کو اس

وقت قتل کیا گیا جب وہ شام کے وقت مزدوروں کو ان کی دیہاڑی دینے کے لیے

جارہے تھے۔انہوں نے بتایا کہ لاو فن کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا لیکن

وہ جانبر نہ ہو سکے۔فیروزپور ڈسٹرکٹ اسپتال کے ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ چینی

باشندے کی موت زیادہ خون بہہ جانے کے باعث ہوئی۔بنگلا دیشی فوج کے میجر

ریٹائرڈ دلاور حسین نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ

چینی باشندے کو بھارتی خفیہ ایجنسی را نے قتل کروایا۔دوسری جانب بنگلا دیش

کے پولیس حکام کا کہنا تھا کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں

اور ملزم کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

بنگلہ دیش چینی انجینئر

صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے ٹی وی مباحثے میں ٹرمپ کو ’مسخرہ‘ کہہ دیا

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں