53

سی این جی سٹیشنز لگانے پر عائد پابندی ختم

Spread the love

اسلام آباد(صرف اردو آن لائن نیوز) سی این جی سٹیشنز

مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت ای سی سی اجلاس میں دس سال

بعد نئے سی این جی اسٹیشنز لگانے کی پابندی ہٹالی گئی۔اسلام آباد میں مشیر خزانہ

عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ای سی سی

نے 10 سال بعد نئے سی این جی اسٹیشنز لگانے کی پابندی ہٹادی۔ اجلاس میں

اوگرا کو آر ایل این جی پر سی این جی اسٹیشنز لگانے کیلئے لائسنس جاری کرنے

کی اجازت بھی دیدی گئی ۔ ای سی سی نے سوئی ناردرن کوگھریلو صارفین سے

گزشتہ موسم سرما کے آر ایل این جی واجبات کی وصولی کی اجاز ت دیدی۔

اجلاس میں روس سے مزید گندم خریداری کیلئے 3 رکنی بین الوزاتی سیکریٹری

کمیٹی قائم کردی گئی جس کے بعد پنجاب،خیبرپختو نخو ا اور پاسکو کو ایک لاکھ

10 ہزار ٹن گندم فراہم کی جائے گی۔ ای سی سی اجلا س میں مینگریو اور میتھری

گیس فیلڈ کی گیس سوئی سدرن کو دینے او ر ٹی سی پی کی طرف سے درآمد شدہ

3 لاکھ 30 ٹن گندم صوبوں میں تقسیم کرنے کی منظوری بھی دیدی گئی ۔

سی این جی سٹیشنز

صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے ٹی وی مباحثے میں ٹرمپ کو ’مسخرہ‘ کہہ دیا

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں