48

ایردوآن حکومت ترکی کی قومی معیشت کو نقصان پہنچا رہی ہے،یورپی کمیشن

Spread the love

ایردوآن حکومت ترکی

برسلز (صرف اردو آن لائن نیوز)یورپی کمیشن نے کہا ہے کہ ایردوآن حکومت

ترکی کی قومی معیشت کو نقصان پہنچا رہی ہے،جمہوریت کا بوریا بستر گول

کررہی ہے اور آزاد عدلیہ کو تباہ کررہی ہے۔ اس کے اس طرح کے اقدامات سے

ترکی کی یورپی یونین میں شمولیت کے امکانات معدوم ہوتے جارہے ہیں۔غیرملکی

خبررساں ادارے کے مطابق یورپی یونین کے انتظامی ادارے یورپی کمیشن نے کہا

کہ اختیارات کو صدارتی منصب میں مرتکز کیا جارہا ہے ،تقریر کی آزادی پر

قدغنیں لگائی جارہی ہیں،جیلوں اور مرکزی بنک کی صورت حال ابتر ہورہی ہے۔

اس کے باوجود ترک حکومت تیزی سے اس طرح کی تبدیلیوں کو عملی جامہ پہنا

رہی ہے۔کمیشن نے کہا کہ یو رپی یونین کو قانون کی حکمرانی ، بنیادی حقوق اور

عدلیہ میں ہونے والی مسلسل منفی تبدیلیوں پر گہری تشویش لاحق ہے اور ترکی

نے اس کی تشویش کو دور نہیں کیا ہے۔اس نے مزید کہا کہ ترکی کی یورپی یونین

میں شمولیت کے لیے مذاکرات مسلسل تعطل کا شکار ہیں۔کمیشن نے کہا کہ ترکی

میں 2016 میں ناکام فوجی بغاوت کی کوشش کے بعد سے رجعت قہقری کا سلسلہ

جاری ہے۔ترکی کی جانب سے فوری طور پر یورپی کمیشن کی اس نئی رپورٹ پر

کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ۔تاہم ماضی میں ترک حکومت یورپی یونین کی تنقید کو

غیر منصفانہ اور غیر متناسب قرار دے کر مسترد کرچکی ہے۔

صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے ٹی وی مباحثے میں ٹرمپ کو ’مسخرہ‘ کہہ دیا

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں