45

ٹرمپ کو کورونا وائرس ہے تو مباحثہ نہیں ہونا چاہیے، بائیڈن

Spread the love

ٹرمپ کو کورونا

واشنگٹن(این این آئی)ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے کہا ہے کہ وہ ڈونلڈ

ٹرمپ کیساتھ صدارتی مباحثے کے منتظر ہیں ، تاہم ٹرمپ کو اب بھی کورونا

وائرس  ہے تو مباحثہ نہیں ہونا چاہیے، امید ہے تمام پروٹوکولز کا خیال رکھا جائے

گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ یہ اہم مسئلہ ہے،

ڈاکٹرز جو مشورہ دیں گے اس پر عمل کرنا بہتر ہے۔سینٹر فارڈیزیز کنٹرول کے

مطابق کورونا وائرس کے شکار افراد کے لیے 20 دن گھر پر رہنا ضروری ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میں بہت اچھا محسوس کر رہا

ہوں اور 15 اکتوبر کو میامی میں جوبائیڈن سے مباحثے کے لیے تیار ہوں۔

امن معاہدے نے استحکام کے حصول کا روایتی طریقہ کار تبدیل کر دیا،امارات

متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ الشیخ عبد اللہ بن زاید آل نھیان نے کہا ہے کہ

مشرق وسطی امن اور خوش حالی کے نئے دور میں داخل ہو گیا ہے۔ امن معاہدے

کے بعد خطے میں استحکام کے حصول کا روایتی طریقہ کار تبدیل ہو گیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں اماراتی وزیر خارجہ نے کہا کہ اسرائیل

کے ساتھ طے پانے والے امن معاہدے نے امن اور استحکام کے حصول کا روایتی

انداز فکر بدل ڈالا ہے۔ انہوں نے برلن میں اپنے اسرائیلی ہم منصب گیبی اشکنازی

سے پہلی براہ راست ملاقات کے موقع پر کہا کہ اسرائیل کے ساتھ طے پانے والے

معاہدے سے امن اور خوش حالی کے مزید مواقع پیدا ہوں گے۔دوسری جانب

اسرائیلی وزیر خارجہ گیبی اشکنازی نے کہا کہ امارات کے ساتھ امن معاہدہ خطے

میں امن واستحکام کا ذریعہ ثابت ہوگا۔ انہوں نے ایک بار پھر فلسطینیوں پر

مذاکرات کی میز پر واپسی پر زور دیا۔

ٹرمپ کو کورونا

صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے ٹی وی مباحثے میں ٹرمپ کو ’مسخرہ‘ کہہ دیا

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں