44

علاقائی تنازعات میں ترکی کی مداخلت باعث تشویش ہے،یورپی پارلیمنٹ

Spread the love

ترکی کی مداخلت

برسلز (این این آئی)یورپی پارلیمنٹ نے خبر دار کیا ہے کہ خطے میں موجود

تنازعات میں ترکی کا کردار باعث تشویش ہے۔ ترکی شام ،لیبیا، عراق میں مداخلت

کے بعد اب آرمینیا اور آذر بائیجان کے درمیان جاری لڑائی میں بھی کود پڑا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یورپی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر فیبیو

ماسیمو کاسٹالڈو نے کہا کہ آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان متنازع علاقے

ناگورنو کارا باخ کے علاقے میں جاری لڑائی میں ترکی کی مداخلت باعث تشویش

ہے۔ ترکی کو دونوں پڑوسی ملکوں کے درمیان لڑائی بھڑکانے کے بجائے جنگ

بندی کے لیے اپنا اثرو رسوخ استعمال کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ قفقاز کے

علاقوں میں ترکی کی فوجی مداخلت خطرناک ہے۔ ترکی کی فوجی مداخلت سے

آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان جاری لڑائی مزید شدت اختیار کرسکتی ہے۔

انہوں نے علاقائی تنازعات میں ترکی کے کردار کے بارے میں یوروپی پارلیمنٹ

کی تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ انقرہ بات چیت کے پرامن ایجنڈے پر عمل

کرے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ترکی بحیرہ روم میں اپنی جارحانہ

پالیسی کو روک دے۔ یورپی پارلیمنٹ کے عہدیدار کے بیان سے کچھ دیر قبل ترک

وزیر خارجہ مولود جاووش اوگلو کا ایک بیان سامنے آیا تھا جس میں انہوں نے آذر

بائیجان کی بھرپور مدد کے عزم کا اعادہ کیا تھا۔

صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے ٹی وی مباحثے میں ٹرمپ کو ’مسخرہ‘ کہہ دیا

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں