آج کا دن 70

آج کا دن کیسا رہے گا

Spread the love

آج کا دن

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

اپنی موجودہ جگہ کے بارے تبدیلی کا مت سوچیں، کیونکہ اللہ نے چاہا تو آپ کو اسی جگہ فائدہ حاصل ہوگا اور جو بھی تنگ کر رہا تھا، وہ خود بخود بھاگ جائے گا۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

صدقے کا عمل جاری رکھیں۔ صورت حال نازک سی ہے۔ ستاروں کی چال اب آپ کو وارننگ دے رہی ہے کہ اپنے معاملات ہر ممکن سیدھے رکھیں اور ہر طرح کے رسکی معاملے سے بچ کر چلیں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

ایک بار پھر آپ کو بے حد محتاط چلنا ہوگا، مخالفین آپ کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں۔ آپ کو ہر طرح کے قانونی معاملے سے بھی دور رہنا ہوگا اور اپنے چاروں طرف حضار بنا کر چلنا ہوگا۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

جو لوگ کسی مالی پریشانی کا شکار ہیں وہ اب بحکم اللہ تیزی سے اس میں سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے اور آج ایک بڑی رکاوٹ بھی دور ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

جو لوگ کسی بھی قسم کی الجھن کا شکار ہیں۔ وہ آج دوپہر تک ہی اس میں سے نکلنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ آج ایک غیر متوقع جگہ سے پیسہ ہاتھ میں آتا نظر آرہا ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

اللہ پاک پر بھروسہ کرکے اپنے سارے معاملات اس پر چھوڑ دیں وہ جو بھی پریشانی ہے۔ اس میں سے آپ وک باہر نکال دے گا اور آپ کی ایک بڑی سختی اور رکاوٹ توڑ دے گا۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

چھوٹی سی بات آپ کے کان میں پڑتی ہے تو آپ پریشان ہو جاتے ہیں۔ حالانکہ اس میں فکر مندی والی کوئی بات بھی نہیں ہے۔ آج ہر فکر سے خود کو آزاد سمجھیں، اللہ ہے نابس۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

آپ سورة حشر کی آخری تین آیات کو صبح و شام پڑھنا اپنے معمول میں شامل کرلیں۔میرے اللہ نے چاہا تو ہر طرح کی بندش و بدنظری سے آزاد ہوتے چلے جائیں گے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

رابطے تیز کریں۔ آپ کو اس سے اچھا وقت نہیں مل سکتا۔ اپنے تعلقات کو بہتر بنانے کے لئے جو لوگ کسی بھی قسم کی الجھن کا شکار ہیں وہ کمال انداز سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

ایک کے بعد دوسری کامیابی ملے گی۔ آپ کا ایک من پسند کام بھی ہوتا دکھائی دیتا ہے۔ آپ جس بھی قسم کی پریشانی کا شکار تھے۔ وہ اب بے حد دور بھاگ گئی ہے، فکر مند نہ ہوں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

آپ دو بھوکوں غریبوں کوکھانا کھلا دیں جو بندش محسوس کی جا رہی تھی وہ بحکم اللہ اب ٹوٹ جائے گی۔ آج کا دن اچھا اور روحانی حوالے سے بھی آپ کے معاملات ٹھیک کر رہا ہے۔

آج کا دن

صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے ٹی وی مباحثے میں ٹرمپ کو ’مسخرہ‘ کہہ دیا

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں