46

نیٹ فلیکس نے متنازع ڈاکیومنٹری ’بیڈ بوائے بلین ایئرز‘ کی تین قسطیں جاری کردیں

Spread the love

ممبئی (صرف اردو آن لائن نیوز) بیڈ بوائے بلین ایئرز

سٹریمنگ ویب سائٹ ’نیٹ فلیکس‘ نے قانونی جنگ چلنے کے باوجود بھارتی ارب

پتی افراد پر بنائی گئی متنازع تحقیقی دستاویزی فلم ’بیڈ بوائے بلین ایئرز‘ کی تین

قسطیں جاری کردیں۔مذکورہ دستاویزی فلم کی ریلیز پر بھارتی ریاست بہار کی

مقامی عدالت نے فیصلہ جاری کرتے ہوئے نیٹ فلیکس کو ڈاکیومینٹری ریلیز

کرنے سے روک دیا تھا۔نیٹ فلیکس ’بیڈ بوائے بلین ایئرز‘ کو گزشتہ ماہ ستمبر میں

ہی ریلیز کرنا چاہتی تھی مگر دستاویزی فلم کے خلاف بہار ہائی کورٹ میں سہارا

گروپ کے مالک اور شراب کے بیوپاری وجے مالیا نے درخواست دائر کی تھی۔

دونوں ارب پتی افراد نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ نیٹ فلیکس کی

دستاویزی فلم میں ان کی ذاتی زندگی کو سامنے لاکر ان کے حقوق پامال کئے

گئے۔دونوں ارب پتی افراد کی درخواست پر بہار ہائی کورٹ نے ’بیڈ بوائے بلین

ایئرز‘ کی ریلیز کو عارضی طور پر روک دیا تھا جس پر نیٹ فلیکس نے مذکورہ

عدالت سے فلم سے پابندی ہٹانے کیلئے رجوع بھی کیا تھا۔نیٹ فلیکس کی دستاویزی

فلم ’بیڈ بوائے بلین ایئرز‘ میں کرپشن اور فراڈ کرکے ارب پتی بننے والے چار

افراد کی زندگی، کاروبار اور عیاشیوں کو دکھایا گیا ہے۔’بیڈ بوائے بلین ایئرز‘

بھارت کی کرکٹ ٹیم کی سابق سپانسر کمپنی ’سہارا‘ گروپ کے سربراہ سبرتا

رائے، سابق رکن راجیہ سبھا اور شراب کے تاجر وجے مالیا، انفارمیشن ٹیکنالوجی

کمپنی کے ایگزیکٹو راما لنگا راجو اور ہیروں اور سونے کے تاجر نراو مودی کی

زندگی، کاروبار، کرپشن اور عیاشیوں پر مبنی ہے۔مذکورہ دستاویزی فلم کی تین

سے زائد قسطیں ہیں تاہم نیٹ فلیکس نے 5 اکتوبر کو اس کی ابتدائی تین قسطیں

جاری کردیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق نیٹ فلیکس کے وکیل کے مطابق بہار کی

عدالت نے اپنے حکم امتناع کو 4 اکتوبر کو واپس لیا تھا جس کے بعد ہی سٹریمنگ

ویب سائٹ نے دستاویزی فلم کی تین قسطیں جاری کیں۔نیٹ فلیکس نے مذکورہ

معاملے پر بات کرنے سے انکار کردیا جبکہ دستاویزی فلم کی ریلیز کے خلاف

درخواستیں دینے والے ارب پتی بھارتیوں کے وکلا نے بھی فوری طور پر فلم کی

ریلیز پر کوئی رد عمل نہیں دیا۔دستاویزی فلم میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح

’سہارا‘ گروپ کے سربراہ سبرتا رائے، سابق رکن راجیہ سبھا اور شراب کے تاجر

وجے مالیا، انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنی کے ایگزیکٹو راما لنگا راجو اور ہیروں

اور سونے کے تاجر نراو مودی نے کرپشن کرکے اربوں روپے بنائے اور

دوسروں کی زندگی سے کس طرح کھیلا۔

بیڈ بوائے بلین ایئرز

صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے ٹی وی مباحثے میں ٹرمپ کو ’مسخرہ‘ کہہ دیا

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں