48

جنس تبدیل کروا کر لڑکی بننے والی پاکستانی گلوکارہ شاعرہ رائے

Spread the love

لاہور (صرف اردو آن لائن نیوا) گلوکارہ شاعرہ رائے

لڑکے کے طور پر پیدا ہوکر جوانی سے قبل اپنی جنس تبدیل کروانے والی

پاکستانی گلوکارہ و ماڈل شاعرہ رائے کو عام طور پر لوگ ٹرانس جینڈر گلوکارہ

ہی سمجھتے ہیں۔تاہم درحقیقت انہوں نے جینڈر ڈس آرڈر اور ہارمونز کی خرابی

کے باعث جوانی سے قبل ہی اپنی جنس تبدیل کروائی تھی۔حال ہی میں شاعرہ

رائے نے ایک انٹرویو میں پہلی بار اپنی جنس اور زندگی پر کھل کر بات کی اور

بتایا کہ کس طرح انہیں جنس تبدیل کروانے سے قبل مسائل کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔

شاعرہ رائے نے کہا کہ وہ پیدائش سے لے کر تقریبا بلوغت تک لڑکا ہی تھیں، تاہم

ان میں کبھی بھی لڑکوں والے احساسات نہیں جاگے اور ان کی شکل بھی لڑکیوں

کی طرح تھی۔گلوکارہ کے مطابق وہ بچپن سے ہی اپنے جنسی مسائل سے متعلق

آگاہ تھیں اور ان کی والدہ کو بھی ان کی پریشانیوں کا علم تھا مگر ان کی باتوں پر

کوئی یقین نہیں کرتا تھا اور ہر کوئی سمجھتا تھا کہ وہ بہانے اور ڈرامے کر رہی

ہیں۔انہوں نے بتایا کہ جنس تبدیل کروانے سے قبل بھی انہیں بہت سارے لوگ

پریشان کرتے تھے اور تبدیلی جنس کے بعد انہیں مزید تنگ کیا گیا جس باعث

انہوں نے کم سے کم لوگوں سے تعلقات رکھے۔شاعرہ رائے اس وقت متعدد گانے

ریلیز کر چکی ہیں جب کہ وہ کئی منصوبوں میں ماڈلنگ بھی کرچکی ہیں۔

گلوکارہ شاعرہ رائے

صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے ٹی وی مباحثے میں ٹرمپ کو ’مسخرہ‘ کہہ دیا

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں