50

امریکی صدر ٹرمپ کے پی اے بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

Spread the love

واشنگٹن (صرف اردو آن لائن نیوز) ٹرمپ کے پی اے

کورونا وائرس میں مبتلا امریکی صدر ٹرمپ کے پرسنل اسسٹنٹ ( پی اے) بھی

کورونا کا شکار ہوگئے۔امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ کے پرسنل اسسٹنٹ نکلس

لیونا امریکی صدر کے انتہائی قریبی ساتھی ہیں اور اپنے کام کی نوعیت کی وجہ

سے وہ زیادہ تر صدر ٹرمپ کے ساتھ ہی رہتے ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق وائٹ

ہاؤس کے حکام نے نکلس لیونا کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی

ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق نکلس لیونا کو امریکی صدر کا باڈی مین سمجھا جاتا

ہے، ان کی ذمہ داریوں میں صدر کے ضروری کاغذات، بیانات کا متن اور بریفنگ

بْکس سمیت دیگر ضروری کام شامل ہیں۔امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ نکلس لیونا

کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے پر وائٹ ہاؤس کی جانب سے کوئی بیان جاری

نہیں کیا گیا ہے۔

ان کی ذمہ داریوں میں صدر کے ضروری کاغذات، بیانات کا متن اور بریفنگ

بْکس سمیت دیگر ضروری کام شامل ہیں۔امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ نکلس لیونا

کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے پر وائٹ ہاؤس کی جانب سے کوئی بیان جاری

نہیں کیا گیا ہے۔

صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے ٹی وی مباحثے میں ٹرمپ کو ’مسخرہ‘ کہہ دیا

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں