آج کا دن 52

آج کا دن کیسا رہے گا

Spread the love

آج کا دن

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

اپنی تمام توجہ ان دنوں روزگار پر رکھیں۔ محنت اور لگن سے بہت کچھ ہاتھ میں آئے گا اور جو لوگ نئی نوکری کی تلاش میں ہیں،ان کو خوشی کی خبر بھی ملے گی۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

ابھی صورت حال نازک پوزیشن کو ظاہر کررہی ہے۔ حسبِ توفیق صدقے دیتے رہیں اور صورت حال اپنے معاملات کو سپرد اللہ کر دیں اور اللہ جو کرتا ہے وہ بہتر کرتا ہے، پریشان نہ ہوں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

ان دنوں گھریلو اور خانگی مسئلے دوبارہ سر اٹھا رہے ہیں۔ نہایت ہی حکمت عملی سے چلنا ہوگا۔ آپ کا کردار جتنا جاندار ہو گا۔ آپ کو اس قدر ہی فائدہ ہو گا یہ یاد رہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

بار بار اپنا راستہ مت بدلیں ورنہ فائدے کے بجائے نقصان ہونے کا اندیشہ نظر آتا ہے اور اگر کوئی بڑا کام کرنا بھی ہے تو استخارے کی مدد سے چلنے کی کوشش کریں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

تبدیلی والا ستارہ ان دنوں زائچے میں موجود ہے۔ آپ کو ہر سطح پر تبدیلی کے مواقع ملنے کی امید ہے اور جو بھی راستہ خود بخود سامنے آئے اس پر اللہ کا نام لے کر چل پڑیں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

خواہشات کے پیچھے مت بھاگیں۔ آپ کو اپنے سارے کام سپرد اللہ کر دینے چاہئیں اور یاد رکھیںجو کرتا ہے اللہ کرتا ہے اور اللہ جو کرتا ہے، ٹھیک کرتا ہے،پھر پریشانی کیسی۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

صورت حال کافی اچھی جا رہی ہے۔ اب کسی معاملے میں فکرمند ہونے کی ہرگز ضرورت نہیں ہے۔ آپ جس بھی کام کا آج ہاتھ ڈالیں گے اس کے ہونے کے امکانات روشن ہیں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

بندش والی کیفیت آج بھی برقرار ہے آپ کو صبح سے ہی صدقہ دینے کا مشورہ ہے اور کوشش کریں کہ چند دن لگاتار سورة بقرہ کی تلاوت کرنا آپ کے لئے بے حد ضروری بھی ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

جو لوگ کسی بھی قسم کی مالی مشکلات کا شکار ہیں۔ وہ آج اپنے معاملے میں کافی ریلیف حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔ بس آج کل نماز سے دوری وجہ رکاوٹ بنی ہوئی ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

انجان شخص پر بھروسہ کرنا خود کے پاﺅں پر کلہاڑی مارنے کے برابر ہے۔ آج اپنے معاملات اپنے ہاتھوں میں رکھیں اور کوشش کریں کہ کسی نہ کسی طرح آج کادن ٹل ہی جائے تو بہتر ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

ایک چھوٹی سی بندش نما صورت حال بنی ہوئی ہے جو آپ کو اپنے کاموں میں رکاوٹوں کا سامنا کروا رہی ہے جو لوگ کسی بھی رکاوٹ کا شکار ہیں وہ صرف صدقے سے کام لیں بس۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

آج کا دن اہم اور اچھا ہے۔ آپ کے بند راستے کھولنا شروع ہو گئے ہیں اور اب کئی حوالوں سے صورت حال بحکم اللہ آپ کے حق میں ہوگی۔ آج کا دن بندش کو توڑنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

آج کا دن

صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے ٹی وی مباحثے میں ٹرمپ کو ’مسخرہ‘ کہہ دیا

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں