غیر تصدیق شدہ کٹس 46

وزیراعظم کونواز شریف کیخلاف ایف آئی آر کا علم نہیں تھا، فواد چوہدری

Spread the love

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیراعظم نواز شریف کیخلاف

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم

عمران خان نے نواز شریف کیخلاف مقدمے کے اندراج پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا

ہے۔نوازشریف اور دیگر (ن) لیگی ارکان کیخلاف مجرمانہ سازش کی ایف آئی آر

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

پر فواد چوہدر ی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کواس ایف آئی آر کا علم نہیں تھا جس

میں نوازشریف اور دیگر کو نامزد کیا گیا،میں نے اس ایف آئی آرکا بتایا تووز

یراعظم نے ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔وفاقی وزیر کا کہنا ہے ہوسکتا ہے کسی نے

کارروائی ڈالنے کیلئے ایسا کیا ہو، دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے۔

گل کا مریم اورنگزیب اور مریم صفدر کو مناظرے کا چیلنج

وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے مریم اورنگزیب اور مریم

صفدر کو مناظرے کا چیلنج د یتے ہوئے کہا ہے کہ سن رکھا تھا کرپشن کے پیسے

سے پرورش بری ہوتی ہے، کل اس پر یقین ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق معاون

خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سما جی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام

میں کہا مریم اورنگزیب یا مریم صفدر جب چاہیں جہاں چاہیں، مناظرہ کرنے کو

تیار ہوں، جن کے بزرگ بریف کیسوں میں پیسے بانٹتے رہے، ان سے کیا مناظرہ

ہو سکتا ہے۔ شہباز گل کا کہنا تھا سن رکھا تھا کرپشن کے پیسے سے پرورش بری

ہوتی ہے، کل جب اس بدبخت نے میری مری ہوئی ماں کو گالی دی تواس پریقین ہو

گیا۔

صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے ٹی وی مباحثے میں ٹرمپ کو ’مسخرہ‘ کہہ دیا


وزیراعظم نواز شریف کیخلاف

اپنا تبصرہ بھیجیں