آج کا دن 60

آج کا دن کیسا گزرے گا

Spread the love

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

صورتحال مناسب ہے۔ آپ بالکل بھی پریشان نہ ہوں،جس بھی کام میں ہاتھ ڈالنا چاہتے ہیں۔ اللہ پاک کا نام لے کر ڈال دیں، اِن شاءاللہ کامیابی ملنے کے امکانات روشن ہیں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

جلد بازی میں کوئی قدم نہ اٹھائیں ابھی ستاروں کی چال بالکل بھی آپ کے حق میں نہیں ہے،نقصان ہونے کا خدشہ ہے۔ فی الحال خاموشی اختیار کریں،حالات کی بہتری کا انتظار کریں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

خانگی مسئلے دوبارہ سر اٹھا رہے ہیں۔ آپ کو اپنے معاملات کو حکمت عملی سے چلانا ہو گا، آپ کی غلطی آپ کو اپنوں سے جدانہ کر دے۔ غصہ ہر قیمت پر قابو میں رکھنا ہو گا۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

دوسروں کی باتوں میں آ کر آپ شاید ایک بار پھر غلطی کرنے جا رہے ہیں۔ایسا بالکل نہ کریں، بڑے نقصان کا اندیشہ ہے اور ان دِنوں مخالفت کرنے والے بھی پیچھے پڑے ہیں۔

میسکم گورکی کا شہرہ آفاق ناول ماں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

ستاروں کی چال تبدیلی کے اشارے دے رہی ہے،آپ کو اس قسم کے حالات پر نظر رکھنا ہو گی اور یاد رکھیں کہ وقت بار بار مہربان نہیں ہوتا،غلطی ہرگز نہ کریں تو بہتر ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

آپ جو چاہتے ہیںوہ ابھی ممکن۔تھوڑا سا انتظار کرنا بہتر رہے گا۔ فی الحال جو مل رہا ہے۔اُس کو ہی قسمت سمجھیں۔آج کا دن گھریلو ماحول میں کشیدگی دے رہا ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

آپ کی مشکلات اتنی نہیں ہیں جس قدر آپ نے اپنے سر سوار کی ہوئی ہیں۔اپنے کام سے کام رکھیں اور زیادہ سے زیادہ وقت روزگار پر توجہ دینے میں گذاریں تو بہتر ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

بندش والی کیفیت کا سامنا ہے۔ آپ کو کالے ماش کا صدقہ دینا ہو گا اور ہو سکے روزانہ 41دن سورة بقرہ کی تلاوت دن میں ایک بار ضرور کریں۔بہترین عمل ثابت ہو گا۔

معیاری اور نایاب اردو کتب پڑھنے اور داونلوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

آج کا دن اچھا اور روحانی حوالے سے خاص پیغام دے رہا ہے۔آپ جس بھی کام میں ہاتھ ڈالیں گے اُس میں کامیابی ملنے کے امکانات روشن ہیں،حیران کن بہتری ملے گی۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

جو کام کافی عرصے سے سر درد بنا ہوا تھا وہ آج ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔آج کا دن مالی حوالے سے بھی اچھا اور آپ کی پوزیشن کو مضبوط کرنے میں بہت مدد گار ہو گا۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

کسی بھی ایسے کام میں بالکل ہاتھ میں ڈالیں جو آپ کے لئے انجان ہو۔ آج کا دن تھوڑا سا رسکی ہے۔آپ کو پریشان کر دے گا، آج ایک دوست بھی دشمنی کر سکتا ہے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

اب آپ کے لئے اور راستے کھلنا شروع ہو گئے ہیںآپ جس بھی مقصد کی تلاش میں ہیں وہ جلد پورا ہونے والا ہے۔ ایک قریبی عزیز بھی بحکم اللہ مدد کے لئے تیار بھی ہو گا۔

نایاب کتب گورکی ماں نایاب کتب گورکی ماں

اپنا تبصرہ بھیجیں