44

میرے پاس ایسی خبریں ہیں اگر انہیں باہر نکال دوں تو ملک میں سیاسی زلزلہ آ جائے، شیخ رشید

Spread the love

اسلام آباد(صرف اردو آن لائن نیوز ) سیاسی زلزلہ شیخ رشید

فاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے نواز شریف سے پوچھے جانے والے

سوالات کی تعداد 10سے بڑھا کر 30 کرتے ہوئے کہا ہے کہ خدا کو گواہ بنا کر

حلفاً کہتا ہوں کہ نوازشریف نے اسلامی دوستوں کے ذریعے حکومت سے بارگین

کی کوشش کی ، مریم نواز خاتون ہیں اس لئے لحاظ کر رہا ہوں ، ان کو تنبیہ کرتا

ہوں کہ میرے پاس ایسی خبریں ہیں کہ اگر انہیں باہر نکال دوں تو ملک میں سیاسی

زلزلہ آ جائے گا ،لندن میں سی پیک کے خلاف گٹھ جوڑ ہو رہا ہے اور نواز شریف

اس کے محرک ہیں ، نواز شریف ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے

ایجنڈے پر گامزن ہیں ، نوازشریف کو تقریر کی اجازت دینا عمران خان کا غلط

فیصلہ تھا، پی ڈی ایم اندھوںکا اصطبل ہے ، اپوزیشن کی تحریک صرف سینیٹ

کے انتخابات کی تاریخ کے اعلان تک ہے ۔ شیخ رشید نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے

لاہور کیں ایک ہزار کارکنوں کی جلسی کی ہے ریلوے ہیڈ کوارٹر میں پریس

کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ 20اکتوبر سے سرگودھا ،میاں نوالی

ایکسپریس چلا رہے ہیں ،12ٹرینیں نجی شعبے کو دیدی ہیںاور مزید 34دیں گے

،6 مزید ٹرینیں فریٹ کی کراچی میں دیدی ہیں۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے

پارٹی کی کمان سنبھال لی ہے ، نواز شریف اپنی بیٹی کے علاوہ کسی پر اعتبار

نہیں ، انہیں شاہد خاقان سمیت کسی رہنما پر اعتبار نہیں ۔ (ن) سے (ش )ضرور

نکلے گی ،دسمبر اور جنوری تک کا ٹائم ہے ،(ن) لیگ بہت مسائل سے گزرے گی

۔نواز شریف نے جنرل راحیل شریف کے متعلق بات کی ہے ،کیا نوازشریف نے

انہیں تعریفی خط نہیں لکھا کہ آپ کی جمہوریت کیلئے بڑی خدمات ہیں ،کیا آپ اس

وقت جھوٹ بول رہے تھے ، آپ میں آنکھوں میں آنکھ ڈال کر بات کرنے کی جرات

نہیں ۔ پاک فوج عظیم فوج ہے جس نے دہشتگردی کے خلاف کامیاب جنگ لڑ رہی

ہے۔ نوازشریف نے پاک فوج کے خلاف اعلان جنگ کیاہے۔بی جے پی کا کوئی

کارکن تو فوج کے خلاف ہو سکتا ہے لیکن کوئی لیگی اپنی فوج کے خلاف نہیںہو

سکتا۔

سیاسی زلزلہ شیخ رشید

صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے ٹی وی مباحثے میں ٹرمپ کو ’مسخرہ‘ کہہ دیا

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں