آج کا دن 56

آج کا دن کیسا رہے گا

Spread the love

آج کا دن

حمل
زحل جس کو نحوست کاستارہ کہا جاتا ہے، 30 سال کے بعد شرف یافتہ ہو گیا ہے، اس سے آپ کی پریشانیاں، مشکلات، رکاوٹیں اور مالی معاملات زبردست طریقے سے ٹھیک ہو جائیں گے، آپ کو اب کسی معاملے میں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، اپنے تمام معاملات کو سپرد خدا کر دیں، وہ بہتر کار ساز ہے، بحکم خدا اب شاندار سلسلہ بننے والا ہے، آپ کو خدا کا شکر ادا کرنے کی ضرورت ہے۔
ثور
عقرب چند دنوں کے لئے زائچے میں آیا ہوا ہے، یہ تھوڑی سی نحوست اور صحت کے معاملے کو خراب کرتا ہے ،آپ کو ایک تو گوشت کا صدقہ دینے کی ضرورت ہے، دوسرا کوئی میٹھی چیز پکا کر بچوں میں تقسیم کر دیں اور چند روز تک سخت کام میں ہاتھ نہ ڈالیں، مخالفین بھی اپنا وار کرنے کا سوچ رہے ہیں۔ آپ صدقہ دیتے رہیں تو ان شاء اللہ کوئی بھی آپ کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔
جوزہ
زحل کی شرف یابی سے آپ کے پرانے ناراض عزیز و اقارب خودبخود چل کر آپ کے پاس آ جائیں گے، چاہے ان کو ناراض ہوئے عرصہ ہی کیوں نہ بیت گیا ہو، عزت و وقار میں اضافہ ہوگا، ملازمت پیشہ افراد کی ترقی اور من پسند جگہ تبادلے کا امکان ہے، جو لوگ بے روزگار ہیں، انہیں مواقع فراہم کرے گا۔ آپ جس مقصد کے لئے بھی اس ہفتے قدم اٹھانا چاہتے ہیں، بس اللہ کا نام لے کر اٹھالیں۔
سرطان
تقریباً 75 سال کے بعد آپ کے زائچے میں مشتری اور یورینس کا ملاپ ہوا ہے، اس سے زیادہ تقدیر آپ پر کیا مہربان ہو سکتی ہے؟ اب یہ زندگی میں شاندار تبدیلیوں کا عمل شروع کرے گا، آپ کی ہر چیز بدلنا شروع ہو جائے گی، زمین سے لگے لوگ بھی اب بلندی کی جانب سفر شروع کر سکیں گے، یہ ہفتہ اس کی ابتدا کرنے میں مدد گار ہوگا، بس مستقبل کے سلسلے میں مناسب پلاننگ کر لیں۔
اسد
زائچے میں نحوست کے اثرات واضح انداز میں دکھائی دے رہے ہیں، آپ کو اس کے حل کے بارے میں سوچنا ہوگا، فوری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ آپ روزانہ کے حساب سے صدقہ دیں، ہو سکے تو دو بھوکوں کو کھانا کھلا دیا کریں اور تین پائو شکر لے کر اس کو مقامی قبرستان میں کیڑوں، مکوڑوں کو ڈال دیں، اس سے فوری بہتری آئے گی، یہ ہفتہ قدرے آزمائشی ہے، مناسب پلاننگ اور حکمتِ عملی سے اس کو گزارنا ہوگا، جلد بازی مت کریں۔
سنبلہ
دو افراد اس وقت ایسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جن سے آپ کے گھریلو معاملات میں خرابی کا اندیشہ ہے، اپنی آنکھیں کھلی رکھیں اور کسی پر بھروسہ مت کریں، چاہے وہ آپ کا اپنا ہی کیوں نہ ہو، اس وقت شرارتی ستارہ تیزی میں آیا ہوا ہے۔ یہ مسائل دیتا ہے اور آپ کو آپ کے مقصد سے دور کر دیتا ہے، ایک ہفتے ایسا ہی رہے گا، پھر سب ٹھیک ہو جائے گا، آپ کو اس وقت کسی سے مشورہ لینے کی ضرورت نہیں جو مناسب سمجھتے ہیں، وہی کریں۔
میزان
ساڑھ ستی سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے، کیونکہ ساڑھے سات سال کی بندش دینے والا سیارہ زحل خود شرف یافتہ ہو گیا ہے، یہ آپ کی مالی پریشانیوں، گھریلو مسائل اور صحت کے امور کی خرابی کو تیزی سے ٹھیک کرے گا، اب کسی قسم کی کوئی بندش آپ کا کچھ نہیں بگاڑ سکے گی، بس آپ نماز کی طرف توجہ دیں اور حسب توفیق روزانہ کے حساب سے راشن کی صورت میں صدقے کا عمل کرتے رہیں، قسمت مہربان ہو رہی ہے۔
عقرب
اس ہفتے آپ کا ستارہ وبال میں ہے اس کیفیت میں مسائل بڑھنے کا اندیشہ ہوتا ہے، یہ مالی معاملات کو تیزی سے خراب کرتا ہے، آپ فوری طور پر صدقے کا عمل شروع کریں، آنے والے سات دن یہ پوزیشن برقرار رہ سکتی ہے، جو لوگ گھر کے معاملات پر نظرثانی نہیں کریں گے، ان کو پچھتاوا ہوگا، لین دین کرتے ہوئے تمام دستاویزات کو اچھی طرح چیک کریں، پیسہ کسی کے ہاتھ میں مت دیں، رسک سے دور رہیں۔
قوس
صرف اور صرف جائز طریقے سے رقم کا حصول ممکن بنائیں، راتوں رات امیر بننے کے لئے کوئی بھی شارٹ کٹ راستہ اختیار مت کریں، قانونی معاملات میں مسائل پیدا ہو سکتے ہیں اور عزت کی خرابی کا بھی امکان رہے گا۔ ہاں اگر جائز طریقہ اختیار کریں اور صرف رزق حلال پر توجہ دیں تو مالی طور پر بحکم خدا مضبوط ہوں گے۔جو لوگ پچھلے کئی دنوں سے بندش کا شکار تھے، ان کو اس ہفتے اس سے نجات مل جائے گی۔
جدی
قسمت مہربان ہے، مشکل دن گزر گئے ،اب نئے راستے نئی تبدیلیاں ملیں گی، جو لوگ عرصۂ دراز سے مختلف قسم کے مسائل کا شکار تھے، ہ تیزی سے ان سے نجات حاصل کرنے میں کامیاب ہوں گے، روزانہ کے حساب سے ایک مصیبت سے چھٹکارا حاصل ہوگا، جو راستے بند ہو گئے تھے ،کھلنا شروع ہو جائیں گے، اب آپ جہاں قدم رکھیں گے، وہاں خیر ہی ہو گی، ان شاء اللہ۔
دلو
جن لوگوں کو اپنی یا اولاد کی شادی میں بندش اور رکاوٹ کا سامنا تھا، ان کی بندش ٹوٹ گئی ہے، اب غیر متوقع طور پر رشتہ طے پا جائے گا۔ جن افراد کے رشتے ٹوٹنے کا اندیشہ تھا، وہاں صلح ہو جائے گی اور حالات بدلنا شروع ہو جائیں گے، بعض افراد کو بیرون ملک جانے کے سلسلے میں بھی آسانیاں پیدا ہوں گی اور پاکستان میں بھی روز گار کے اچھے مواقع میسر آئیں گے۔
حوت
پٹھوں کی تکلیف کی شکایت رہے گی، دوسری جانب جسمانی کشش پر بھی توجہ مرکوز رہے گی، اس کے باوجود روز مرہ کے کاموں کی زیادتی تنگ کرے گی، یہ ہفتہ تیزی سے گزرے گا، اس میں مالی پوزیشن مضبوط ہو گی، خاص طور پر کاروباری حضرات کے لئے شاندار وقت ہے، جن لوگوں نے ویزے کے حصول کے لئے کوشش کی ہوئی تھی، ان کو اس ہفتے خوشخبری ملے گی، اچھے دن شروع ہیں۔

آج کا دن,آج کا دن

صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے ٹی وی مباحثے میں ٹرمپ کو ’مسخرہ‘ کہہ دیا

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں