52

وزیراعلی پنجاب کے ہیلی کاپٹرکی مرمت کے لیے 2 کروڑ 35 لاکھ روپے مانگ لئے گئے

Spread the love

لاہور(صرف اردو آن لائن نیوز) وزیراعلی پنجاب ہیلی کاپٹر

وزیراعلی پنجاب کے زیراستعمال ہیلی کاپٹرکی مرمت کے لیے مزید 2 کروڑ 35

لاکھ روپے مانگ لئے گئے۔وی آئی پی فلائٹس سیکشن کی جانب سے ایک بار پھر

محکمہ خزانہ پنجاب سے رجوع کیا گیا ہے کہ وی آئی پی فلائٹس کی مرمت اور

دیگرضروری اقدامات کیلئے فنڈز کا اجرا ء کیا جائے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ

خزانہ پنجاب نے یہ ایجنڈا کابینہ کو ارسال کردیا ہے۔ سروس رینڈرڈ،ٹیکس اور

ایئرٹرانسپورٹ کی مد میں وی آئی پی فلائٹس کی جانب سے فنڈز مانگے گئے ہیں۔

وی آئی پی فلائٹس کے پائلٹس کونئے کورسز کی تربیت بھی کرائی جائے گی ۔ اس

سے قبل بھی ہیلی کاپٹر کی مرمت اور پرزوں کے لیے 2 کروڑ 79 لاکھ روپے

کی منظوری دی گئی تھی،کاک پٹ کی تبدیلی کے لیے52 لاکھ روپے دیئے گئے

تھے جبکہ فلائٹ ڈیٹا ایکوزیشن یونٹ کی تبدیلی پر 2 کروڑ 26 لاکھ روپے

اخراجات کیے گئے ۔

جبکہ فلائٹ ڈیٹا ایکوزیشن یونٹ کی تبدیلی پر 2 کروڑ 26 لاکھ روپے

اخراجات کیے گئے ۔

وزیراعلی پنجاب ہیلی کاپٹر

صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے ٹی وی مباحثے میں ٹرمپ کو ’مسخرہ‘ کہہ دیا

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں