55

ملک میں کورونا وائرس کے باعث مزید 8 افراد جاں بحق

Spread the love

اسلام آباد (صرف اردو آن لائن نیوز) ملک میں کورونا وائرس

پاکستان میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے باعث مزید 8 افراد جاں

بحق ہوگئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (صرف اردو آن لائن نیوز )کی جانب

سے جاری اعدادوشمار کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران پاکستان میں کورونا

وائرس کے مزید 553 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعدکورونا کے فعال کیسز

کی تعداد 8 ہزار 884 ہوگئی ہے۔این سی اوسی کے مطابق ملک بھر میں اب تک کورونا سے متاثر ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 13 ہزار

984 ہوچکی ہے ،8 مزید ہلاکتوں کے بعد کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد

6 ہزار 507 ہوگئی ہے۔رپورٹ کے مطابق 24گھنٹے کے دوران ہونے والی

اموات میں سے 5 کا تعلق سندھ سے تھا ، پنجاب،اسلام آباد اور آزاد کشمیر میں

ایک، ایک مریض جاں بحق ہوا ہے۔دوسری جانب کورونا کے حوالے سے ضابطہ کار ( ایس او پیز )کی خلاف ورزیوں پر کراچی میں مزید 2 شادی ہالز اور

41 ریسٹورنٹس کو سیل کردیاگیا ہے۔شہر میں 3 روز کے دوران 9 شادی ہالز اور

159 ریسٹورنٹس سیل کیے جاچکے ہیں اس کے علاوہ انتظامیہ کی جانب سے

ضابطہ کار کی خلاف ورزی پر 7 دکانوں، فیکٹریوں اور میڈیکل اسٹورز کو بھی

سیل کیا جاچکا ہے جب کہ ایک لاکھ 30 ہزارروپے جرمانہ بھی عائد کیاجاچکا

ہے۔

ملک میں کورونا وائرس

صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے ٹی وی مباحثے میں ٹرمپ کو ’مسخرہ‘ کہہ دیا

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں