47

روضہ رسولؐ کو یکم ربیع الاول سے زائرین کیلئے کھولنے کا اعلان

Spread the love

ریاض (صرف اردو آن لائن نیوز) روضہ رسولؐ ربیع الاول

سعودی حکومت نے روضہ رسولؐکو یکم ربیع الاول سے زائرین کیلئے کھولنے کا

اعلان کیا ہے ۔انتظامیہ حرمین شریفین کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دو

ہفتوں بعد یکم ربیع الاول کو زائرین مسجد نبویؐمیں نماز ادا کرنے کے ساتھ روضہ

رسول ؐ پر درود سلام بھی پیش کرسکیں گے۔انتظامیہ کے مطابق مسجد نبوی ؐ میں

نماز کی ادائیگی اور روضہ اطہرؐکی زیارت کے لیے اعتمرنا ایپ کے ذریعے

اجازت لینا ہوگی۔حکام کے مطابق زائرین حفاظتی تدابیر سمیت سماجی فاصلے اور ہدایات پر عمل کے پابندہوں گے اور روضہ اطہرؐ میں گنجائش کے مطابق

75 فیصدلوگوں کو داخلے کی اجازت ہوگی۔دوسری جانب سعودی عرب میں

کورونا وائرس کے باعث ہفتوں بعد (آج) اتوار سے عمرہ کی ادائیگی کا بھی آغاز

ہورہا ہے۔حرم شریف میں داخلے اور عمرہ کی ادائیگی کیلئے بھی اعتمرنا ایپ کے

ذریعے اجازت لینا ہوگی۔ حکام کے مطابق پہلے مرحلے میں صرف عمرہ کا

اجازت نامہ جاری کیا جارہا ہے، 4 اکتوبر کو پہلے مرحلے میں سعودی عرب کے

شہری اور وہاں مقیم غیر ملکیوں میں سے 6 ہزار افراد عمرہ ادا کریں گے ،یکم

نومبر سے محکمہ صحت کی منظوری سے مخصوص ممالک کے شہری بھی

عمرہ ادا کرسکیں گے۔

روضہ رسولؐ ربیع الاول

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے ٹی وی مباحثے میں ٹرمپ کو ’مسخرہ‘ کہہ دیا

اپنا تبصرہ بھیجیں