79

صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے ٹی وی مباحثے میں ٹرمپ کو ’مسخرہ‘ کہہ دیا

Spread the love

کلیولینڈ (صرف اردو آن لائن نیوز) جو بائیڈن ٹرمپ مسخرہ

امریکی انتخابات سے قبل ہونیوالے پہلے ہی صدارتی مباحثے میں ڈیموکریٹ

امیدوار نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مسخرہ کہہ دیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ

کے مطابق امریکی صدارتی انتخابات سے قبل ہونے والے پہلے ٹیلی وژن مباحثے

میں دونوں امیدواروں کی لفظی جنگ اس وقت شدت اختیار کرگئی جب جو بائیڈن

نے چین کے ساتھ ٹرمپ کے تجارتی معاہدے پر تنقید شروع کی۔ اس موقعے پر

ٹرمپ نے بائیڈن کی بات کاٹ کر سابق نائب صدر کے بیٹے ہنٹر بائیڈن پر چین

عوام مہنگائی کی چکی میں پس گئے

سے غیر قانونی طور پر کروڑوں ڈالر منافع حاصل کرنے کے الزامات دہرانا

شروع کردیئے۔ مباحثے کے میزبان نے ٹرمپ کو روکنے کی کوشش بھی کی لیکن

وہ باز نہ آئے۔ ٹرمپ کی جانب سے بار بار بات کاٹنے اور الزامات کی بوچھار پر

جو بائیڈن نے ٹی وی مباحثے میں کہہ دیا کہ ’اس مسخرے سے بات کرنا مشکل

ہے، معذرت چاہتا ہوں اس شخص سے‘۔ واضح رہے کہ امریکا میں صدارتی

انتخابات رواں برس نومبر میں ہونے جارہے ہیں۔ ہر چار سال بعد ہونے والے

صدارتی انتخابات سے قبل امیدواروں کے مابین ٹیلی وڑن پرمباحثے کا انعقاد

دہائیوں سے امریکی انتخابات کی روایت کا مستقل حصہ ہے۔

جو بائیڈن ٹرمپ مسخرہ

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں