آج کا دن 45

آج کا دن کیسا رہے گا

Spread the love

آج کا دن کیسا

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

صورت حال آج بھی اچھی اور آپ کے حق میں جا رہی ہے۔ اس لئے اللہ پاک کا نام لے کر اپنے معاملات کی جانب قدم اٹھائیں امید ہے کامیابی ضرور مل جائے گی۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

آپ بار بار اپنی پوزیشن نہ بدلیں، صرف اللہ پاک سے مدد مانگیں وہ آپ کے سارے بند راستے ان شاءاللہ کھول دے گا۔ آج ایک بہتری کو آ رہی ہے فوری۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

آپ کا مالی مسئلہ ایک حل ہو گا۔ اور کچھ بلاک رقم کی واپسی کا معاملہ بھی حل ہو گا۔ جو لوگ نئی نوکری کی تلاش میں ہیں وہ کامیاب ہوں گے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

اب صورت حال مکمل طور پر صاف ہو گئی ہے آپ کے ان شاءاللہ دن بدلنا شروع ہو جائیں گے۔ آج مشتری کی آمد اس کی ابتداءکر دے گی فکر نہ کریں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

اب روحانی طور پر خود کو پاک اور صاف رکھیں۔ اس وقت اس عمل کی اشد ضرورت ہے۔ دوسروں سے دل کی بات بھی نہ کریں تو بہتر رہے گا۔

چارسال گزر گئے، بھارت سرجیکل سٹرائیک کے جھوٹے دعوے کا ثبوت پیش نہ کر سکا

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

ایک بڑا فیصلہ متوقع ہے جس کا مستقبل سے بڑا گہرا تعلق ہے۔ اس پورے ماحول پر نظر رکھیں اور کسی بھی طرح کی غلطی کی گنجائش اب بالکل نہیں ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

جب سب کچھ اللہ پاک پر چھوڑ دیا تو پھر پریشانی کیسی۔ آپ کو اندازے سے زیادہ بہتری ملے گی اور سابقہ نقصانات کا ازالہ بھی ممکن ہو سکے گا فوری۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

ایک اور مقام سے نوکری کی آفر آ سکتی ہے۔ بہرحال اللہ نے چاہا تو روزگار میں اضافہ ہی متوقع ہے اور بلاک رقم کی واپسی بھی ممکن دکھائی دیتی ہے۔

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

آج ایک پرانا مسئلے سے نجات ملے گی۔ کاروباری معاملات بہتر ہو سکیں گے اور جس قسم کی بیماری بھی گھر میں تھی وہ بھاگ جائے گی، ان شاءاللہ

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

ذاتی معاملات میں کسی کو نہ لائیں اور نہ ہی کسی کے معاملات میں گھسیں۔ آپ بلاوجہ پریشان ہو جائیں گے۔ آج ساری نظر صرف روزگار پر ہی رکھیں۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

جن افراد نے موجودہ جگہ چھوڑنے میں جلد بازی کی وہ پریشان ہو سکتے ہیں۔ تبدیلی وہی اچھی جو پردہ غیب سے آپ کو ملے۔ یہ قدرتی انعام ہوگا۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

آپ کو آج چھوٹی رقم کا حصول ممکن ہوگا اور جس چیز کی بے چینی تھی، وہ بھی ختم ہو سکے گی ،بیماری بھاگ جائے گی، بندش بالکل ٹوٹ جائے گی۔

آج کا دن کیسا

اپنا تبصرہ بھیجیں