سلنڈر دھماکہ 46

مردان ، بازار میں دھماکہ ،باپ اور دو بیٹیوںسمیت4افراد جاں بحق،18زخمی

Spread the love

مردان بازار میں دھماکہ

مردان (صرف اردو آن لائن نیوز ) مردان کے مصروف ترین کاروبارمرکز جج

بازار میں سائیکل پر نصب بارودی مواد پھٹنے سے زورداردھماکہ ہوگیا جس کے

نتیجے میں 4افرادجان بحق ہوگئے جان بحق افراد میں باپ اوراس کی دوکمسن

بیٹیاں بھی شامل ہیں دھماکے سے دو پولیس اہلکار سمیت18 افراد زخمی ہوگئے

،جن میںتین کی حالت نازک بیان کی جاتی ہے دھماکے سے پولیس وین کو بھی

نقصان پہنچا دھماکے کی آواز دوردورتک سنی گئی پولیس کے مطابق شہر کے جج

بازار میں اس وقت سائیکل پر نصب بارودی مواد زور دار دھماکے سے پھٹ گیا

جب شہری روز مرہ ہ کی خریداری میں مصروف تھے دھماکے کے قریب پولیس

وین بھی کھڑی تھی اور خدشہ ظاہر کیاجارہاہے کہ دھماکہ کا نشانہ پولیس وین تھی

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے میں عارف اوراس کی دو کم سن بیٹیاں ایمان

اور اریبہ جان بحق ہوگئیں جبکہ ثاقب علی ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاکر چل

بسادھماکے سے قریب کھڑی پولیس وین اوررکشے کوبھی نقصان پہنچا جبکہ

پولیس کے دواہلکار،امتیازاکبراورحماد کے علاوہ عام شہری جواد ،روزی خان

،عادل ،بختیارعلی ،عبدالرؤف ،محمد آباد ،یاسین ،روزامین،بلال،عبدالودود

،عبدالرحمان ، واحد،کاشف ،محسن،واحد او راسد بھی شامل ہیں دھماکے کی آواز

دورتک سنی گئی زخمیوں کو شہر کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کردیاگیا جہاں

تین زخمیوں کی حالت نازک بتائی گئی ہے دھماکے کی اطلاع ملتے ہی شہریوں

کی بڑی تعداد ہسپتال پہنچ گئی اورامدادی کاروائیوںمیں حصہ لیا ریسکیو 1122کی

ٹیموں نے لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اور ایم ایم سی ہسپتال منتقل کردیا ۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی منتخب اراکین اسمبلی اور پولیس کے اعلیٰ حکام

ہسپتال پہنچ گئے اور زخمیوں کی عیادت کی ڈی آئی جی مردان شیر اکبرخان

اورڈی پی او ڈاکٹرزاہد اللہ خان نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور بعدازاں ہسپتال

میں زخمی پولیس اہلکاروں اور عام شہریوں کی عیادت کی ڈی آئی جی نے میڈیا

سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ دھماکے کی نوعیت کا جائزہ لیاجارہاہے اورتحقیقات

انڈیا کے سابق وزیر خارجہ جسونت سنگھ کی آخری رسومات ادا کر دی گئیں

کے لئے مختلف ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں زخمی پولیس اہلکاروں حالت خطرے

سے باہر ہے دریں اثناء اراکین اسمبلی ظاہر شاہ اور عبدالسلام آفریدی ،سابق

ڈسٹرکٹ ناظم حمایت اللہ مایار ،تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری ساجد اقبال

مہمند،پبلک سیفٹی کمیشن کے چیئرمین حاجی عبدالعزیز خان سمیت شہریوں کی

بڑی تعداد ہسپتال پہنچ گئی اور زخمیوں کی عیادت کی ان رہنماؤں دھماکے میں

جان بحق افراد کی بلندی درجات اورزخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعاکی اورغم

زدہ خاندان کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔

مردان بازار میں دھماکہ

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں