shafqat 38

موٹروے بداخلاقی کیس ،ملزم شفقت کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

Spread the love

لاہور(صرف اردو آن لائن نیوز) موٹروے بداخلاقی کیس

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے لاہور سیالکوٹ موٹر وے پر دوران ڈکیتی خاتون

سے بداخلاقی کے مقدمہ کے ملزم شفقت کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کرتے

ہوئے ملزم شفقت کی شناخت پریڈ کے لئے پولیس کومزید مہلت دیتے ہوئے سماعت

6 اکتوبر تک ملتوی کردی۔عدالت نے تفتیشی افسر کو جلد از جلد ملزم کی شناخت

پریڈ کروانے اورآئندہ سماعت سے قبل ملزم شفقت کی شناخت پریڈ کو یقینی بنانے

کا حکم بھی دیاہے ،انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے

کیس کی سماعت کی، کیس کی سماعت شروع ہوئی تودوران سماعت تفتیشی افسر

نے عدالت کو بتایا کہ ملزم شفقت علی عرف بگا کی شناخت پریڈ کرانا ممکن نہیں

ہوسکا، تفتیشی افسر نے عدالت کوبتایا کہ ملزم کا ڈی این اے ابتدائی طور پر متاثرہ

خاتون سے میچ کرگیا ہے، ملزم شفقت کی نشاندہی پر مرکزی ملزم عابد کو گرفتار

انڈیا کے سابق وزیر خارجہ جسونت سنگھ کی آخری رسومات ادا کر دی گئیں

کرنا باقی ہے اورملزم سے پستول اور ڈنڈا برآمد کرنا بھی باقی ہے۔ عدالت سے

استدعا ہے کہ ملزم کی شناخت پریڈ کے لئے مہلت دی جائے، عدالت نے تفتیشی

افسر اور پراسکیوشن کی استدعا پر ملزم کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کرتے

ہوئے سماعت ملتوی کردی ،ملزم کو تھانہ گجرپورہ پولیس نے ضابطہ فوجداری

کی تحت 376 اور 392 کی دفعات کے ساتھ انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کی

دفعہ 7 کے تحت درج مقدمہ میں گرفتار کررکھاہے ۔

موٹروے بداخلاقی کیس

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں